کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم کو ہلاک کر دیا جبکہ 4 دیگر ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ ملزمان بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم اور زمینوں پر قبضہ کرنے میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایس آئی یو پولیس کے ساتھ ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا تعلق ایک 6 رکنی بھتہ خور گروہ سے تھا، جو تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب تھے اور اس گروہ کے باقی تین ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دریں اثنا، کراچی کے علاقے لانڈھی میں بھی پولیس کے ساتھ ایک اور مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 24 سالہ محمد رفیق کے طور پر کی گئی ہے، جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی دوران کیماڑی پولیس کے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پاک کالونی میں بھی ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقابلہ گینگ وار کے کارندوں اور پولیس کے درمیان ہوا۔ مزید نفری طلب کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت مقصود کے نام سے کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار پولیس کے کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک