آزاد کشمیر: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 17 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے گنگا چوٹی جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو بیرپانی کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 17 سیاح زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیر پانی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔
حادثے میں 17 سیاح زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے، حادثہ گنگا چوٹی جاتے ہوئے پیش آیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔