Daily Mumtaz:
2025-09-22@05:55:20 GMT

سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 7 سیاح جاں بحق، 3 لاپتہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 7 سیاح جاں بحق، 3 لاپتہ

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، المناک حادثے میں 7 سیاح جاں بحق ہوگئے، جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات کالام کے علاقے شاہی باغ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 7 سیاح جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والے 4 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مقامی لوگوں نے 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا، جن کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی نے تمام سیاحوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور حادثے پر غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر امجد علی نے لاپتہ افراد کے لیے ریسکیو اپریشن تیز کرنے کی ہدایات کی ہے لیکن علاقہ دور ہونے کی وجہ سے ریسکیو اپریشن میں اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیاحوں کی

پڑھیں:

سکھیکی: اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 طلبہ جان کی بازی ہار گئے

سکھیکی (نیوز ڈیسک)سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 طلبہ ملبہ تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں 8 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اہل محلہ کے رش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات آ رہی ہیں۔ تھانہ سکھیکی پولیس جائے حادثہ سے لوگوں کو پیچھے ہٹا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے چار بچے اور ایک ادھیڑ عمر خاتون موجود ہے جس کو بچانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ جبکہ ملبے سے ایک اور شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔ بچوں سمیت متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • 131 سال بعد لاہورعجائب گھر کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ، سیاحوں کے لئے بند کیے جانے کا امکان
  • یو این چیف کا وسطی افریقہ میں چار یو این امن کاروں کی ہلاکت پر افسوس
  • سیت پور: ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش مل گئی
  • کراچی؛ سپرہائی وے سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں برآمد
  • کراچی: میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں، ریسکیو حکام
  • ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 طلبہ سمیت7افراد جاں بحق
  • اسلام آباد سے تاجر لاپتہ،تاجر برادری کابازیابی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی
  • سکھیکی: اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 طلبہ جان کی بازی ہار گئے
  • بلوچستان حکومت کی عوام کو لاپتہ افراد، غیر ریاستی تنظیم میں شامل افراد کی اطلاع کی ہدایت
  • پتریاٹا ٹاپ پر پنجاب کا پہلا ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا