سوات: سیاحتی مقام شاہی باغ جھیل میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سوات(نیوز ڈیسک)سوات کے معروف سیاحتی علاقے اتروڑ شاہی باغ کی جھیل میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے۔ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب ایک کشتی سیاحوں کو لے کر جھیل کی سیر پر روانہ ہوئی اور پانی کے بہاؤ کے دوران توازن بگڑنے سے الٹ گئی۔
مقامی ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ اب تک 9 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جھیل کی گہرائی اور ٹھنڈے پانی کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم مزید ممکنہ لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے جھیل میں کشتی رانی پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں حفاظتی جیکٹس موجود نہیں تھیں، جبکہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔ واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایران کے اسرائیل پر جوابی میزائل حملے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان سیاحت سے سالانہ 30سے 40ارب ڈالر کما سکتا ہے‘ سردار یاسر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-08-8
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قدرتی خوبصورتی، تاریخی مقامات، ثقافتی ورثے اور مذہبی سیاحت کے مواقع کے باعث دنیا کے بہترین سیاحتی ممالک میں شامل ہو سکتا ہے اور سالانہ30 سے 40 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نومبر میں پہلی بار بین الاقوامی”ٹورازم روڈ ایکسپو‘‘ کی میزبانی کرے گا، جس میں ملکی سیاحتی مقامات، روایتی کھانے اور ثقافتی رنگ نمایاں کیے جائیں گے۔ اس ایکسپو میں عالمی شیف بھی حصہ لیں گے۔ لندن، تاجکستان، ازبکستان اور سعودی عرب میں بھی ایسی مزید نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سیاحت کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کو تاریخی اور بصیرت افروز فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سیاحت نظر انداز ہو گئی تھی، اس لیے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سرکاری غیر استعمال شدہ املاک کو50 سے60 سال کی لیز پر دے گی، تاکہ جدید سیاحتی سہولیات قائم کی جا سکیں۔ ساتھ ہی ڈیجیٹل پورٹل بھی بنایا جا رہا ہے، جس سے سیاحوں کو معلومات، ہوٹل بکنگ، موسم اور رہنمائی فراہم کی جائیں گی۔