کالام: شاہی باغ میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی فیملی کی 2 خواتین سیاح جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سوات کے علاقے شاہی باغ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں دو خواتین سیاح جاں بحق ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کالام کے علاقہ شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سیاح ڈوب کر جان بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ملاح نے کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کیا تھا، جن میں ایک فیملی کو حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق شیر گڑھ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ ہونے اور موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے رابطے میں مشکلات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
20 کروڑ موبائل صارفین ہونے پر 200 خواتین کیلئے مفت موبائل فون
وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ—فائل فوٹو20 کروڑ موبائل صارفین کا سنگِ میل عبور کرنے پر 200 خواتین کو موبائل فون مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد میں 200 موبائل فون مفت دینے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔
کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 200 موبائل فون جیتنے والی خواتین کے ناموں کا اعلان چیئرمین پی ٹی اے اور وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کیا۔
وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے 3 دن پہلے فائر وال کو ریاست کی ضرورت قرار دے کر دفاع کیا، آج فائر وال کے سوالات کا جواب دینے اور نام لینے سے بھی گریز کرتی رہیں۔
تقریب سے وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل اس وقت سب سے بڑا اثاثہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ تیز ترین اور پائیدار انٹرنیٹ ہر شہری کو فراہم کریں، کوشش ہے جلد از جلد اسپیکٹرم کی نیلامی کرائی جائے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ نیشنل فائبرائزیشن پالیسی اورسب میرین کیبلز میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہے، 12 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ طلباء کو فراہم کیے ہیں، خواتین تک اب موبائل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ کی رسائی بڑھ رہی ہے۔