13 ارب سال پرانا سگنل کائنات کے ابتدا کے متعلق بتا سکتا ہے، سائنس دان
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ابتدائی کائنات سے موصول ہوا ایک ریڈیو سِگنل ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے کہ ہمارے ارد گرد موجود کائنات کیسے وجود میں آئی۔
21-سینٹی میٹر سگنل نامی یہ سگنل ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے کہ پہلے پہل ستارے اور کہکشائیں کسی وجود میں آئیں اور کائنات کو اندھیرے سے روشنی کی طرف لے کر گئیں۔
کیمبرج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی شریک مصنفہ اینستاسیا فیالکوف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کائنات کی پہلی روشنی کے نمودار ہونے کو سمجھنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ ایک ٹھنڈی، تاریک کائنات کا ستاروں سے بھر جانا ایک ایسی کہانی جس ہم سمجھنا شروع کر رہے ہیں۔
زمین کو جو سگنل موصول ہوا ہے وہ 13 ارب برس پرانا اور بِگ بینگ ہونے کے ایک کروڑ سال بعد کا ہے۔ یہ دھندلی چمک ہائیڈروجن ایٹمز سے بنتی ہے جو خلا کے ان حصوں میں جگہ لیتی جہاں ستارے تشکیل پاتے ہیں۔
سائنس دانوں کا اب ماننا ہے کہ وہ اس قابل ہوں گے کہ اس سگنل کی خصلت کو استعمال کرتے ہوئے ابتدائی کائنات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔