سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق پیر کو مقرر اہم سماعت ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا کوئٹہ میں انتقال ہو گیا ہے، جس کے باعث وہ سپریم کورٹ سے اپنے آبائی علاقے بلوچستان روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جسٹس جمال مندوخیل پیر کو دستیاب نہ ہوئے تو مخصوص نشستوں پر ہونے والی اہم سماعت ممکنہ طور پر مؤخر کر دی جائے گی۔
مخصوص نشستوں کا معاملہ سیاسی و آئینی اعتبار سے انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے اور اس پر عدالت کی آئندہ کارروائی کا انتظار کیا جا رہا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہ اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہ بھارت سے جنگ بندی: پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ غزہ: اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارتوں پر بمباری، 31 فلسطینی شہید غاصب صہیونیوں کی حمایت پر تاریخ ڈونلڈ ٹرمپ کو چنگیز خان اور ہٹلر کےساتھ کھڑا کرے گی، سعد رفیق این ڈی ایم اے کی آج سے23جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں سپریم کورٹ پیر کو
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا
سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں جھلسنے والا ایک زخمی دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے، 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد پمز ہسپتال کے برن سینٹر میں داخل تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کی کینٹین میں دھماکے سے کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے علاوہ کینٹین میں فرنیچر کو نقصان پہنچا، بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ کے شیشے بھی ٹوٹے تھے۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ، ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے، کینٹین میں کئی روز سے گیس لیکج ہو رہی تھی، اے سی کی مرمت کے دوران دھماکا ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ :سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے تنازعہ کیس کی سماعت ‘ پولیس پر شدید برہمی، فیصلہ محفوظ اسلام آباد ہائیکورٹ :سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے تنازعہ کیس کی سماعت ‘ پولیس پر شدید... پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری عدالت کا خاتون، بچوں کی گرفتاری کےمعاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2025 میں پاکستان پولین کا افتتاح عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم