حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سردیوں میں دن میں گرڈ کی بجلی کی طلب میں کمی اور دن کی دھوپ سے اضافی بجلی پیدا ہونے کے خطرے کے پیش نظر حکومت نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کمی پر غور کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ نیٹ میٹرنگ کی قیمت 22 روپے کو کم کرکے 11.30 روپے فی یونٹ کرنے پرغور ہو رہا ہے اور وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکا م کو قیمتوں پر نظرثانی کی ہدایت کر دی ہے۔
نیٹ میٹرنگ کی اس اسکیم نے بھاری مالی بوجھ پیدا کرنا شروع کردیا تھا جو کہ گرڈسے وابستہ صارفین سے دوروپے فی یونٹ وصولی تک تھا۔
پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
سرکاری ڈیٹا کے مطابق چھتوں پر لگےہوئے سولر سسٹم کی تیزرفتارتوسیع سے گرڈ کے ذریعے بیچی جانے والی بجلی کی فروخت میں 3.
پاورڈویژن کے تخمینے میں متنبہ کیا ہے کہ مالی سال 2034 میں یہ اعداد و شمار بڑھ کر 18.8 ارب یونٹ تک بڑھ سکتے ہیں جس کا مطلب 545 ارب روپے اثر ہے اورصارفین پر اس کا اثر 5 سے 6روپے فی یونٹ تک ہو سکتا ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک سنجیدہ ایشو بن گیا ہے اور وزیراعظم کی براہ راست مداخلت اس معاملے میں ہوئی ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
22اکتوبر کوہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے نیپرا اورپاورڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ بائی بیک ٹیرف کا جائزہ لیں اور اس کی تصدیق کریں۔ یہ نظام سولرصارفین کےلیے بیٹری اسٹوریج کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ کی
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی