بجلی صارفین کو ممکنہ طور پر 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
نیپرا میں ستمبر 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد امکان ہے کہ بجلی صارفین کو 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف ملے۔
سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی کھپت میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی ہوئی، اور چینہ پاور حب جنریشن کمپنی سے اس دوران بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ CPPA نے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔
نیپرا نے واضح کیا کہ یہ کمی صرف ایک ماہ کے لیے ہوگی اور اس کا اطلاق تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔
حکام نے بتایا کہ صنعتی شعبے کی بجلی کی کھپت بھی 5 فیصد کم ہوئی، جس کی بڑی وجوہات معاشی سست روی اور سولرائزیشن ہیں۔ این پی سی سی حکام نے بتایا کہ سولر سسٹمز کے پھیلاؤ کی وجہ سے دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت میں 6 ہزار میگاواٹ تک کمی آتی ہے، جبکہ رات کے وقت یہ کھپت 21 ہزار میگاواٹ سے زائد تک پہنچ جاتی ہے، جس سے پاور پلانٹس کے آپریشن میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
نیپرا کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فرنس آئل پاور پلانٹس 6 فیصد زیادہ چلائے گئے، اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی استعمال میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ حکومت صنعتی شعبے کی کھپت بڑھانے کے لیے خصوصی رعایتی پیکجز پر بھی غور کر رہی ہے۔اتھارٹی اب ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی اور ریکوری بڑھانے میں ناکام ,نیپرا نے کروڑوں روپے جرمانہ عاید کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251029-08-25
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی لانے اور ریکوری بڑھانے میں ناکام ہوگئیں جس پر نیپرا نے گیپکو، کیسکو اور فیسکوپر 10 کروڑ روپے جرمانہ عاید کردیا۔ نیپرا نے تینوں کمپنیوں کے خلاف فیصلے جاری کردیے، نقصانات میں کمی لانے اور ریکوری بڑھانے میں ناکامی پرگوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ الیکٹرک پولز کی ارتھنگ نہ کرنے پر گیپکو پر ستمبر 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عاید کرنے کا فیصلہ کیا، نقصانات میں اضافے پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ نیپرا نے کیسکو کو 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، نقصانات میں اضافے اور ریکوری کم ہونے پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ نیپرا نے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں کیسکو کے نقصانات میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا نقصانات بڑھنے سے قومی خزانے کو 15 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، اس عرصے میں گیپکو کے نقصانات2.61 فیصد بڑھے، نقصانات میں اضافے سے خزانے پر 1 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔ جبکہ فیسکو کے نقصانات میں 0.88 فیصد اضافہ ہوا، نقصانات بڑھنے سے خزانے پر4 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، نیپرا نے کیسکو، گیپکو اور فیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ تینوں کمپنیاں سماعت کے دوران نیپرا اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں۔