پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ باضابطہ طور پر پاک میرینز میں شامل کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نئے شامل کئے گئے ہوورکرافٹ مختلف ماحول میں مؤثر کارکردگی دکھانے کے حامل ہیں، یہ پلیٹ فارم زمین اور سمندر پر بیک وقت کارروائی کی منفرد صلاحیت سے لیس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے آپریشنل اور جنگی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ باضابطہ طور پر پاک میرینز میں شامل کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نئے شامل کئے گئے ہوورکرافٹ مختلف ماحول میں مؤثر کارکردگی دکھانے کے حامل ہیں، یہ پلیٹ فارم زمین اور سمندر پر بیک وقت کارروائی کی منفرد صلاحیت سے لیس ہیں۔

سربراہ پاک بحریہ نوید اشرف نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت سمندری سرحدوں، کریکس کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی مظہر ہے۔ نوید اشرف کا کہنا تھا کہ سمندری مواصلاتی راستوں اور میری ٹائم سکیورٹی کا تحفظ محض عسکری ضرورت نہیں، یہ قومی خودمختاری، معاشی خوشحالی اور استحکام کی اساس بھی ہے۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ بحرِ ہند میں امن و استحکام کی ضامن اور قابلِ اعتماد قوت ہے، ہم اپنی خودمختاری اور سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحلوں سے سمندر تک ہمارے غیرمتزلزل حوصلے کی طرح مضبوط ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک بحریہ نوید اشرف کے مطابق

پڑھیں:

کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنا لیا گیا

کراچی:

کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنالیا گیا، ادارہ ترقیات کراچی نے غیر اعلانیہ ٹارگیٹیڈ کارروائیوں کی تیاریاں مکمل کرلیں، تبدیلی استعمال اراضی پر شہر کے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، افسران نے شہر میں بڑی کارروائی کیلئے نوٹسز کا ڈرافٹ تیار کرنا شروع کردیا، مس یوز آف پلاٹس پر شروع کی جانے والی کارروائیوں کے لیے افسران نے تیاری کرلی ہے، ممبر ایڈ منسٹریشن کی نگرانی میں نوٹسز کا ڈرافٹ اور آپریشن کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی نے شہر قائد میں تبدیلی استعمال اراضی (مس یوز آف پلاٹس) پر غیر اعلانیہ طور پر بڑی کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے افسران نے مذکورہ کارروائیوں کو مبینہ طور پر غیر اعلانیہ طور پر ٹارگیٹیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کے ڈی اے کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ادارے کے ایک سابق ریٹائرڈ ڈائریکٹر مس یوز آف پلاٹ کے نوٹسز جاری کرکے شہر سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے بٹور کر روانہ ہوچکے ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تین سال قبل گورننگ باڈی سے اس سلسلے میں منظوری لی گئی تھی اور اس کے بعد سے افسران مذکورہ منظور کیے گئے گورننگ باڈی کے فیصلے کو مبینہ طور پر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔

 تاہم ایک مرتبہ پھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں باقاعدہ اعلانیہ کارروائی کے بجائے ٹارگیٹیڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کراچی کے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے اور ان کی بحالی کے لیے بھاری جرمانہ وصول کیا جانا شامل ہے،کے ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ ٹارگیٹیڈ آپریشن کے باعث ادارے کو ریونیو حاصل ہونے کے بجائے  مذکورہ ریونیو بدعنوانیوں کی نذر ہونے کا خطرہ ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ منسوخ شدہ پلاٹوں کی بحالی سے حاصل ریونیو کے لیے کے ڈی اے میں کوئی اکائونٹ بھی نہیں کھولا جاسکا ہے جس سے واضح ہوسکے کہ اس مد میں کتنی آمدنی ادارے کو حاصل ہوسکی ہے۔

 ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کی منظوری سے اس حوالے سے تین ماہ قبل یکم اگست 2025ء کو ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا مذکورہ سرکلر جاری کرکے مبینہ طور پر فائلوں میں محفوظ کرلیا گیا ہے اور ادارے کے متعدد اہم افسران بھی جاری کیے گئے سرکلر سے لاعلم بتائے جاتے ہیں۔

سرکلر کے مطابق مس یوز آف پلاٹس پر الاٹمنٹ منسوخ کی جائے گی جبکہ اس کی بحالی کے لیے 100 روپے کے اسٹیمپ پیپر پردوبارہ مس یوز آف پلاٹ نہ کرنے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا جبکہ بحالی کے چارجز بھی ادا کرنا ہونگے جس کیلئے 6 مختلف کیٹیگریز بنائی گئی ہیں۔

 کیٹگیری 1 میں جن علاقوں کو شامل کیا گیا ہے اس میں اسکیم ون اے،فائیو،سیون،الیون اور24  بوہری بازار،شارع فیصل،الہلال،سندھی مسلم،دھوراجی اور اس سے ملحقہ سوسائٹیز شامل ہیں جن کی بحالی کی فیس5 ہزارروپے اسکوائر یارڈ رکھی گئی ہے۔

کیٹیگری2 میں اسکیم ٹو،36 ناظم آباد شامل ہیں اور کیٹیگری 3 میں اسکیم16 خدادا کالونی شامل ہیں مذکورہ دونوں کیٹگیری میں منسوخ کی گئی الاٹمنٹ کی بحالی کی فیس 3 ہزار روپے اسکوائر یارڈ رکھی گئی ہے۔

کیٹیگری4 میں نارتھ کراچی ٹائون شپ شامل ہے جس میں منسوخ کی گئی الاٹمنٹ کی بحالی فیس ڈھائی ہزار روپے اسکوائر یارڈ مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح کیٹگیری 5 میںاسکیم33،میٹروول I,II,III ، شاہ فیصل کالونی،ملیر ٹائون شپ شامل ہیں جس میں پلاٹوں کی بحالی کے چارجز فیس1500 روپے اور کیٹیگری6 جس میں اسکیم41،کورنگی لانڈھی،قصبہ،قصبہ میٹروول شامل ہیں ان کے منسوخ کی گئی الاٹمنٹ کی بحالی کی فیس بھی1500 روپے مقرر کی گئی ہے، کے ڈی اے کے جاری سرکلر میں ڈائریکٹر ریکوری کو اہم ٹاسک دیا گیا ہے کہ مکمل چالان جمع نہ ہونے تک پلاٹ کی ری اسٹوریشن نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ شہر بھر میں رہائشی پلاٹوں پر ہوٹلز،بیوٹی پارلرز،اسکولز،شادی ہالز،،بینکیوٹس،دکانیں اور دیگر مختلف نوعیت کی تجارتی اور کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں،موجودہ صورتحال میں کئی ہزار گھروں کی الاٹمنٹ کی منسوخی اور بحالی کی مد میں کے ڈی اے کو اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے جس کے لیے تیاری کی جارہی ہے۔

تاہم دوسری طرف ادارے کی کرپٹ مافیا بھی بہتی گنگا میں ڈبکیاں لگانے کے لیے اپنا پلان تیار کرنے میں مصروف ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر لینڈ مراد عباسی سے ان کا موقف جاننے کے لیے کوشش کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل
  • سندھ کا قدیم لوک ساز بَرِیندو یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل
  • مہنگے اسمارٹ فونز پر 55 فیصد تک ڈیوٹی ہے، ایف بی آراعتراف
  • پشاور کی عدالتی تاریخ میں شام کی عدالتوں کا باضابطہ افتتاح، باقاعدہ سماعت شروع
  • یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا
  • بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن
  • الخدمت کراچی کے واش پروگرام کے تحت ناظم آباد گول مارکیٹ میں72 ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ کررہے ہیں،ٹائون چیئرمین ناظم آباد مظفر خان و دیگر بھی موجو د ہیں،دوسری جانب پلانٹ کا معائنہ کررہے ہیں
  • کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنا لیا گیا
  • ژوب؛ مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
  • بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں شاندار ونٹر پریزیڈنشل پریڈ، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو باضابطہ کمیشن دیا گیا