پاک بحریہ سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہے، ایڈمرل نوید اشرف
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے تین یونٹس کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہوورکرافٹس کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ جدید پلیٹ فارمز ایک ساتھ خشکی اور سمندر دونوں پر کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو پاک میرینز کو ہر طرح کے آپریشن میں فیصلہ کن برتری فراہم کریں گے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے وژن کی تجدید ہے اور یہ ملک کے سمندری و ساحلی دفاع کے مضبوط عزم کی علامت ہے، پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر کی گہرائیوں تک مضبوط اور مستحکم ہیں۔
ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ بحر ہند میں امن و استحکام کی ضامن اور علاقائی سمندری سلامتی کی اہم شراکت دار ہے، ہم جانتے ہیں کہ اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کے ایک ایک انچ کا دفاع کیسے کرنا ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ
پڑھیں:
وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ‘ امریکی بحری بیڑہ تعیناتی کیلیے تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (آن لائن)امریکی انتظامیہ نے ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکی بحریہ کا سب سے بڑا طیارہ بردارہ جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وینزویلا کے قریب تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون میں امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی بحریہ کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز اور 5 تباہ کن جہازوں پر
مشتمل امریکی حملہ آور بیڑا تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔پینٹاگون ترجمان شان پانیل نے بتایا کہ قومی دفاع و سلامتی کی خاطر امریکی جنوبی کمانڈ نے خطے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ، نگرانی اور غیرقانونی حرکات و سکنات روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔