سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کم قیمت میں خریدنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی کم قیمت میں خریداری سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع پاورڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کے بجلی کے نرخوں پر اجلاس ہوا تھاتاہم اس اجلاس میں ان صارفین سے بجلی کم نرخوں میں خریدنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ پاورڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق جون2025 میں ای سی سی نے سولرنیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی کے نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے تاہم اسٹیک ہولڈرزکے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سولرنیٹ میٹرنگ صارفین صارفین سے بجلی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔