data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251029-08-25
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی لانے اور ریکوری بڑھانے میں ناکام ہوگئیں جس پر نیپرا نے گیپکو، کیسکو اور فیسکوپر 10 کروڑ روپے جرمانہ عاید کردیا۔ نیپرا نے تینوں کمپنیوں کے خلاف فیصلے جاری کردیے، نقصانات میں کمی لانے اور ریکوری بڑھانے میں ناکامی پرگوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ الیکٹرک پولز کی ارتھنگ نہ کرنے پر گیپکو پر ستمبر 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عاید کرنے کا فیصلہ کیا، نقصانات میں اضافے پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ نیپرا نے کیسکو کو 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، نقصانات میں اضافے اور ریکوری کم ہونے پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ نیپرا نے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں کیسکو کے نقصانات میں 3.

3 فیصد اضافہ ہوا نقصانات بڑھنے سے قومی خزانے کو 15 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، اس عرصے میں گیپکو کے نقصانات2.61 فیصد بڑھے، نقصانات میں اضافے سے خزانے پر 1 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔ جبکہ فیسکو کے نقصانات میں 0.88 فیصد اضافہ ہوا، نقصانات بڑھنے سے خزانے پر4 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، نیپرا نے کیسکو، گیپکو اور فیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ تینوں کمپنیاں سماعت کے دوران نیپرا اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کروڑ روپے جرمانہ عاید نقصانات میں اور ریکوری نیپرا نے

پڑھیں:

آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی

اسلام آباد:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں بجلی کی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی نمایاں کمی کرتے ہوئے سرکلر ڈیٹ کے سالانہ بہاؤ کا ہدف 400 ارب روپے مقررکر دیا ہے جس کیلیے محض ٹیکس دہندگان کے پیسے پر انحصارکے بجائے کارکردگی بہتر بنانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کیلیے بجلی کی سبسڈی کو 1.04 ٹریلین روپے سے کم کرکے 893 ارب روپے تک محدود کر دیا گیا، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کاتقریباً 0.7 فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی میں یہ کمی سرکلر ڈیٹ میں اضافے کاہدف کم کرنے کے باعث کی گئی ہے۔

دوسری جانب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے اگلے ہی روز رواں مالی سال کے لیے سرکلر ڈیٹ کے بہاؤ کا ہدف 522 ارب روپے منظورکر لیا، جو آئی ایم ایف کے مقررکردہ ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ وہی اجلاس تھا جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1.2 ارب ڈالرکی قرض قسط کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق دوسرے جائزے کے دوران پاور ڈویژن نے سبسڈی میں کمی اور سرکلر ڈیٹ کے کم ہدف کی آئی ایم ایف تجاویزکی مزاحمت کی تھی۔

آئی ایم ایف کاکہنا ہے کہ 400 ارب روپے کاہدف مالی سال 2025 میں بہتر کارکردگی،بلوں کی وصولیوں میں بہتری اور لائن لاسز میں کمی کی بنیاد پر رکھاگیاہے، اس کے ساتھ ساتھ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو بروقت نافذکرکے دباؤقابو میں رکھاجائیگا۔

ادھر ای سی سی نے رواں مالی سال کیلیے نیاسرکلرڈیٹ مینجمنٹ پلان منظورکیاہے،جس کے تحت 522 ارب روپے کے بہاؤ کی اجازت دی گئی ہے،جسے بجٹ سے فراہم کی جانیوالی مالی معاونت سے پوراکیاجائیگا۔ 

ترجمان  پاورڈویژن  نے دونوں اہداف میں تضادکے سوال پر کہاہے کہ آئی ایم ایف اور پاور ڈویژن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

ان کے مطابق 522 ارب روپے میں سے 400 ارب روپے بجٹ سے جبکہ 122 ارب روپے سرکلر ڈیٹ ری فنانسنگ اسکیم کے تحت ڈیٹ سروسنگ سرچارج کے ذریعے اصل زر کی ادائیگی کی صورت میں ہونگے، جس سے مجموعی سرکلر ڈیٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، تاہم آئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ میں 522 ارب روپے کے ہدف کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اوروصولیوں میں بہتری آئی ہے، اس کے باوجود یہ رقم سرکلرڈیٹ کے بہاؤ میں شامل ہوگی، جسے بعد ازاں بجٹ کے ذریعے پورا کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی
  • اسلام آباد: پولیس اہلکاروں نے گینگ بناکر تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے
  • لاہور: لطیف جیولری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل 
  • کسٹمز کی ائرپورٹس پر کارروائیاں  کروڑوں روپے کا سونا، چاندی ضبط
  • لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
  • کسٹمز کی رواں سال ایئرپورٹس پر کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سونا، چاندی ضبط
  • کرنٹ کے حادثات اور اوور بلنگ پر لیسکو کو کروڑوں روپے کے جرمانے عائد
  • متحدہ عرب امارات میں رہائشی قوانین سخت، خلاف ورزی پر 10 سال قید اور کروڑوں کا جرمانہ
  •   نیپرا کا4 سال بعد بڑے بجلی کےبریک ڈاؤن کا فیصلہ 
  • جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بس ڈرائیور گرفتار