شکار پور : کوئٹہ سے پشاور جانےوالی جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکار پور(صباح نیوز)شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاﺅن ٹریک بحال کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو
منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلےے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ میں شکار کا موسم 15 نومبر سے شروع ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سندھ نے صوبے بھر میں شکار کے موسم 2025-26 کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شکار 15 نومبر 2025ء سے 15 فروری 2026ء تک مخصوص پرندوں اور مقررہ دنوں میں کیا جا سکے گا تاکہ افزائشِ نسل متاثر نہ ہو۔ محکمہ کے مطابق تیتر کا شکار صرف اتوار اور آبی پرندوں کا ہفتہ و اتوار کو کیا جا سکے گا۔ فی شکاری تیتر کے 10 اور آبی پرندوں کے 15 شکار کی حد مقرر ہے۔ بٹیروں کے جال سے شکار پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ شکار صرف ان افراد کے لیے جائز ہے جنہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اجازت نامہ حاصل کیا ہو۔ شکاری کو دورانِ شکار یہ اجازت نامہ اپنے پاس رکھنا ہوگا، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ شکارمحفوظ علاقوں جیسے کیرتھر نیشنل پارک، نارا گیم ریزرو، وائلڈ لائف سینکچوریز اور شہری حدودمیں ممنوع ہوگا۔ کنزرویٹر وائلڈ لائف (گیم) نے شکاریوں کی سہولت کے لیے کراچی سے حیدرآباد تک کے شکار کے علاقے کھولنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی ہنٹرز رائٹس ایسوسی ایشن نے اس اقدام کو قابلِ تحسین اور شکاریوں کے لیے ریلیف قرار دیا۔ محکمہ نے انتباہ کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی اور محکمہ وائلڈ لائف، پولیس، رینجرز اور مجسٹریٹس شکار کے دوران نگرانی کریں گے