پشاور: کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سے کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ روز کانگو وائرس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے، جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا تعلق کرک اور شمالی وزیرستان سے تھا۔
سندھ میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 3 مریض زیرِ علاج ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 2 مریض داخل ہوئے تھے۔ مریضوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کانگو وائرس سے کانگو وائرس کے
پڑھیں:
پشاور: پی ٹی آئی کا احتجاجی کنٹینر ہائی ٹینشن بجلی وائر سے ٹکرا گیا، علاقے میں بجلی معطل
پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران احتجاجی کنٹینر بجلی کی تار سے ٹکرا گیا جس سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کی 11 ہزار واٹ لائن سے کنٹینر ٹکرانے سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی، کنٹینر میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی، کنٹینر نے احتجاج کے مقام تک پہنچنا تھا۔
رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔