خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، رواں برس مجموعی تعداد 12 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2025 میں 3 قومی پولیو مہمات میں 45 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، ان مہمات میں 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز اور 2.25 لاکھ خواتین رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد رواں برس اب تک ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں پولیس کا نیا کیس رپورٹ ہوا جو خیبر پختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ بچہ بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے تعلق رکھتا ہے اور رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں برس اب تک سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا پولیو کے خطرے کا مرکز بن گیا ہے جہاں رسائی کی رکاوٹیں ہزاروں بچوں کو ویکسین سے محروم رکھتی ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2025 میں 3 قومی پولیو مہمات میں 45 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، ان مہمات میں 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز اور 2.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا مہمات میں کیس رپورٹ بچوں کو
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عہدے سے مستعفی
پشاور:خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر حیات شاہ نے بتایا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفا دے رہا ہوں۔ صوبائی حکومت نے مجھے اے اے جی تعینات کیا، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ آفس میں مزید کام نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ سید سکندر حیات شاہ 2017ء سے بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اے جی افس میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔