پاکستان اور بنگلا دیش کا معاشی تعلقات مضبوط بنانے اور براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ انیس الزماں چوہدری نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی و سفارتی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اہم ملاقات کے دوران فریقین نے مشترکہ ترقی کے اہداف کے لیے تعاون بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر توانائی، ٹرانسپورٹ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع تر تعاون پر گفتگو ہوئی، جب کہ عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کو اہم قدم قرار دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ برادرانہ تعلقات کو اقتصادی تعاون، ثقافتی تبادلوں اور سفارتی اشتراک کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو عملی سطح پر اس کے فوائد حاصل ہوں۔
انیس الزماں چوہدری نے کہا کہ بنگلا دیش پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے اور علاقائی رابطوں کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، جبکہ بلال اظہر کیانی نے یقین دلایا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔
ملاقات میں پاکستان میں بنگلا دیش کے سفیر محمد اقبال حسین خان، قونصلر (پریس) محمد طیب علی، ہیڈ آف چانسری عصرت جہاں اور وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر حسن محمد محسن بھی شریک تھے۔
شرکا نے اتفاق کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے، کاروباری فورمز کے قیام اور سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے گا تاکہ جنوبی ایشیا میں خطے کی معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل دونوں ممالک کے بنگلا دیش کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
بھارت نے چین کے تجارتی ویزوں کی رکاوٹیں ختم کردیں،تعلقات کی بہتری میں بڑی پیش رفت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-23
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے چینی پروفیشنلز کو بزنس ویزے تیزی سے جاری کرنے کے لیے سرکاری رکاوٹیں ختم کر دیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کے مطابق یہ قدم دونوں ایشیائی طاقتوں کے تعلقات بہتر کرنے اور تکنیکی ماہرین کی کمی کے باعث ہونے والے اربوں ڈالر کے نقصان کو روکنے کی کوشش کا حصہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی محصولات کے دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ تعلقات کو احتیاط سے بحال کرنا شروع کیا ہے۔ حکام کے مطابق نئی دہلی نے ویزوں کی منظوری کے عمل سے ایک پورا بیوروکریٹک مرحلہ نکال دیا ہے اور اب ویزے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں جاری ہو رہے ہیں۔دونوں طرف کے حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات چیت میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔