آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انور الحق نے اپنے استعفیٰ کے لئے شرائط عائد کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے اپنے حمایتی وزرا اور اسمبلی اراکین کے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے وفاق پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا اور ٹکٹ ہولڈرز کو آئندہ انتخابات سے قبل مساوی فنڈز دینے پر بھی زور دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے تحریکِ عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، تاہم ن لیگ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

رپورٹس کے مطابق، پی پی پی نے اس تحریک کے لیے پہلے ہی 36 اسمبلی اراکین کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

آزاد کشمیر، تحریک عدم اعتماد آئی نہ وزیراعظم نے استعفیٰ دیا

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے استعفی دینے سے انکار کر دیا تھا، جماعت اسلامی نے وزیراعظم کو اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ دیا نہ تحریک عدم اعتماد پیش ہو سکی۔ تحریک عدم اعتماد آئندہ 2 روز میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے، مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں نے بھی عدم اعتماد تحریک پر دستخط کر دیے، پیپلز پارٹی کی جانب سے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان بھی نہ ہو سکا، وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی کی طرف سے چودھری یاسین اور لطیف اکبر کے نام زیر غور ہیں۔ پیپلزپارٹی نے 36 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا، 52 کے ایوان میں وزیراعظم بنانے یا ہٹانے کیلئے 27 ووٹ درکار ہیں، فریال تالپور کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد آمد، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے ملاقات کی، آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے استعفی دینے سے انکار کر دیا تھا، جماعت اسلامی نے وزیراعظم کو اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر، تحریک عدم اعتماد آئی نہ وزیراعظم نے استعفیٰ دیا
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا استعفیٰ دینے سے انکار، پیپلز پارٹی کی نمبر گیم مکمل
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی فیصلہ کن موڑ پر، نئے وزیر اعظم کا اعلان آج متوقع
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا استعفیٰ سے انکار، پیپلز پارٹی کی نمبر گیم مکمل
  • پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ دینے کی مہلت
  • آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے مستعفی ہونے کا امکان
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا جانا ٹھہر چکا، پی پی کو 28ممبران کی حمایت مل گئی
  • انوار الحق باتیں بہت کرتے ہیں ‘کارکردگی صفر ہے‘ طلال چودھری
  • وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب جمع کرائی جائیگی؟