حماس یاکسی اور نے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا، اسرائیل سے جواب کی توقع تھی، جے ڈی وینس
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ واقعے میں حماس یا کسی اور گروپ کی جانب سے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا گیا تھا، اور ایسی صورت میں اسرائیل کے ردعمل کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی تکنیکی طور پر برقرار ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی قسم کی جھڑپ یا محدود کارروائی نہیں ہو سکتی۔ ان کے بقول، موجودہ حالات میں کشیدگی برقرار ہے اور دونوں جانب سے چھوٹے پیمانے پر واقعات پیش آ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں واضح طور پر علم ہے کہ حماس یا غزہ میں موجود کسی دوسرے عسکری گروہ نے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا، جس کے بعد اسرائیل کا جوابی اقدام غیر متوقع نہیں تھا۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا خطے میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور واشنگٹن کسی بڑی جنگ سے بچنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔
دوسری جانب حماس نے رفح کے قریب ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں، اور یہ واقعہ اسرائیل کی جانب سے جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
اس واقعے سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے تھے، جن میں 18 فلسطینی شہید اور کم از کم 50 زخمی ہوئے۔ ان حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل جے ڈی وینس
پڑھیں:
غزہ بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی بھی شامل ہوں گے، اسرائیل میڈیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ بیت المقدس:۔ اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں 2 سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی کنیسٹ کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کو بند کمرہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس بین الاقوامی فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان کے فوجی شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا پہلے ہی اس مشن کے لیے اپنی فوج بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے جبکہ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق آذربائیجان نے بھی اپنے فوجی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی فوجیوں کی ممکنہ شمولیت کے بارے میں اب تک باضابطہ طور پر کوئی اعلان یا عوامی سطح پر تذکرہ نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے غزہ میں پاکستانی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے کہا تھا کہ اس بارے میں وزارت خارجہ جواب دے گی۔