اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں، انقرہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ترکی کی وزارت خارجہ نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ بندی کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ بندی کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، وزارتِ خارجہ ترکیہ نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کرے جو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ خبر رساں ادارے اناتولی کے مطابق، انقرہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی خطے میں منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے قیام کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطینی شہریوں کے قتلِ عام پر اسے گہری تشویش ہے اور جنگ بندی کی مکمل پاسداری ہی پائیدار امن اور علاقائی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔
بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔