صنم سعید اور محب مرزا نے بیٹے کی ولادت کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اداکارہ صنم سعید اور شوہر محب مرزا نے بیٹے کی ولادت کا اعلان کر دیا۔
صنم، جنہوں نے سنہ 2023 میں اداکار محب مرزا سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، نے یہ خبر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیں: صنم سعید نے 5 مختلف لہجوں میں بات کرکے سب کو حیران کردیا
ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 18 مئی کو ہوئی تھی تاہم اس کا اعلان انہوں نے ایک ماہ بعد کیا ہے۔ بچے کا نام ولی حسن مرزا رکھا گیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد بچے کی ولادت کا اعلان کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی۔
صنم سعید نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کہاں ہوئی؟ تاہم ان کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مزید پڑھیے: فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ’برزخ‘ مینیا فیسٹول میں نمائش کے لیے منتخب
دلچسپ بات یہ ہے کہ صنم سعید نے 12 مئی کو اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔
دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔ محب مرزا کی پہلی شادی ماڈل آمنہ شیخ سے سنہ 2005 میں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی، ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
مزید پڑھیں: لاس اینجلس آگ نے پاکستانی فلم ’دی مارشل آرٹسٹ‘ کی ریلیز روک دی
صنم سعید کے ہاں شادی کی تصدیق کے ڈھائی سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صنم سعید صنم سعید کے بیٹے کی ولادت صنم سعید کے ہاں ولادت محب مرزا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صنم سعید کے بیٹے کی ولادت صنم سعید کے ہاں ولادت کی پیدائش کی ولادت کا اعلان بیٹے کی کے ہاں
پڑھیں:
کراچی، گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن روٹ ڈی 11 منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔
متوفین کی لاشیں ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائیں، جن کی شناخت 65 سالہ کرامت اور بیٹے کو 18 سالہ بلال کے ناموں سے ہوئی۔
ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ملک مظہر اعوان نے بتایا کہ واقعہ گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
متوفی کرامت کے بھانجے اسرار شاہ نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کے غیر قانونی کنڈوں کی بھرمار ہے اور گھر کے قریب سے جانے والے بجلی کے تار سے میرے ماموں اور ان کے بیٹے کو کرنٹ لگا۔
انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد کے الیکٹرک کا عملہ اور گاڑیاں بھی مہران ٹاؤن میں آئی اور انھوں نے کنڈے کے تار بھی کاٹے ہیں اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے عملے کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ باپ اور بیٹے کی ہلاکت پر مکینوں میں شدید غم و غصے بھی پایا جاتا ہے۔
اسرار شاہ نے مزید بتایا کہ باپ اور بیٹے کی میتیوں کو آبائی علاقے مانسہرہ اوگی لیجایا جائیگا، متوفی کرامت 7 بچوں کا پاپ تھا جس میں 2 بیٹیاں اور 5 بیٹے ہیں۔
پولیس نے ضابطے کی کارورائی کے بعد متوفین باپ اور بیٹے کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیا جنھیں بعدازاں چھیپا سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ۔