محکمہ ایکسائز پنجاب نے کن گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد کمی کردی؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
نئی گاڑی لینے کے بعد سب سے اہم مسئلہ رجسٹریشن یا نمبر پلیٹ کے حصول کا درپیش ہوتا ہے، لوگ اپنی پسند کے نمبروں کے لیے لاکھوں روپے ادا کر کے اسے حاصل کرتے ہیں، پھر ہر گاڑی کی ویلیو کے حساب اس کی رجسٹریشن فیس ادا کی جاتی ہے۔
محکمہ ایکسائز نے الیکڑک گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے کی ایک اسکیم متعارف کروائی ہے، جس کا مقصد عوام میں ماحول دوست گاڑیوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دینا ہے۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد سعید نے بتایا کہ ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ اگر ایک الیکڑک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے تو اس کی رجسٹریشن پانچ ہزار میں ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
’اسی طرح ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی گاڑی ہے تو اس کی رجسٹریشن فیس 7 سے 8 ہزار روپے تک ہوگئی، اس نوعیت کی رجسٹریشن کا مقصد ہے کہ لوگ الیکڑک گاڑیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔‘
ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد سعید نے بتایا کہ ای وہیکلز کے لیے عام نمبر پلیٹ سے ہٹ کر نئی نمبر پلیٹ جاری کی جارہی ہیں، الیکٹرک وہیکلز کی نمبرپلیٹ اوپر سے وائٹ اور نچلا حصہ گرین کلر کا ہوگا، آئندہ تمام الیکٹرک وہیکلز مالکان وائٹ اور گرین نئی پلیٹس لگانے کے پابند ہوں گے۔
ایڈیشنل ڈی جی احمد سعید کے مطابق پنجاب بھر میں اب تک 16ہزار الیکٹرک گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں، پنجاب میں ساڑھے 14ہزار الیکٹرک موٹرسائیکل جبکہ 1461 کاریں، 31 بسیں اور 36 الیکٹرک رکشے رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ایکسائز حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس پر 95 فیصد رعایت دی گئی ہے، جو اگلے مالی سال میں بھی برقرار رہے گی، الیکڑک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس میں چھوٹ صرف فائلر حضرات ہی حاصل کرسکیں گے، نان فائلر پر اس اسیکم کے تحت بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد سعید الیکڑک گاڑیوں ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز پنجاب ٹوکن ٹیکس رجسٹریشن فائلر ماحول دوست محکمہ ایکسائز نان فائلر نمبر پلیٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز ٹوکن ٹیکس فائلر ماحول دوست محکمہ ایکسائز نان فائلر نمبر پلیٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن ایڈیشنل ڈی جی نمبر پلیٹ
پڑھیں:
دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے، پنجاب کے کمشنرز گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے، پنجاب کے کمشنرز گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ اسی طرح نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، چنیوٹ، خانیوال، ملتان، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہنگامہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کے احکام دیے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ نیبل جاوید کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے، ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے، عوام الناس کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔
دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی افسران دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں، عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہرگز مت نہائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔