نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان کا سرسبز مستقبل، 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان کے لیے صاف، سرسبز اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب ایک سنگ میل ہے، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی ممکن ہو سکے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔
وہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے جس کا مقصد نئی پالیسی پر مختلف صنعتی، ماحولیاتی، اور پالیسی ساز اداروں کو اعتماد میں لینا تھا۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں تاکہ ملک میں کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔ ان کے مطابق، اس پالیسی کے ذریعے:
4.
مزید پڑھیں: چینی کمپنی بی وائی ڈی نے 2 الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرادیں
خریداروں کے لیے سبسڈی پیکج کا اعلانہارون اختر نے انکشاف کیا کہ حکومت انرجی وہیکلز کی خریداری میں عام شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پرکشش سبسڈی دے رہی ہے، جس میں:
2 پہیوں والی گاڑیوں کے لیے 65 ہزار روپے
3 پہیوں والی گاڑیوں کے لیے 4 لاکھ روپے
4 پہیوں والی گاڑیوں پر 15,000 روپے فی کلوواٹ آور سبسڈی شامل ہے۔
پالیسی کے تحت 2025 تک ملک بھر کی ہائی ویز پر 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشن فعال کیے جائیں گے، جبکہ صوبوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انرجی وہیکل رجسٹریشن فیس سے مستثنیٰ قرار دیں۔
انہوں نے بتایا کہ 57 مقامی مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹس جاری ہو چکے ہیں۔ 90 فیصد لوکلائزیشن مکمل ہوچکی ہے۔ متعدد بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا لگژری الیکٹرک گاڑیاں پاکستان پہنچ چکی ہیں، ان کی خصوصیات اور قیمتیں کیا ہیں؟
پالیسی کے 5 بنیادی ستونہارون اختر خان نے پالیسی کے 5 بنیادی ستون بھی واضح کیے:
1: سبسڈی
2: ٹیرف
3: انفراسٹرکچر کی فراہمی
4: معیار اور ضوابط
5: ادارہ جاتی فریم ورک
ان کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی نہ صرف صنعتی ترقی کو فروغ دے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی اور پاکستان کو عالمی الیکٹرک وہیکل مارکیٹ کا فعال حصہ بنائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مشیر برائے اقتصادی امور ہارون اختر خان نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان وزیراعظم شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مشیر برائے اقتصادی امور ہارون اختر خان نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان وزیراعظم شہباز شریف ہارون اختر خان انرجی وہیکل پالیسی کے کے لیے
پڑھیں:
ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ایم جی پاکستان نے اپنی دو مشہور الیکٹرک گاڑیوں پر شاندار رعایت کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، محدود مدت کے لیے صارفین کو فی گاڑی 13 لاکھ روپے سے زائد کی بچت کا موقع دیا جا رہا ہے۔
کون سی گاڑیاں شامل ہیں؟
یہ خصوصی آفر MG4 Excite اور MG ZS EV Short Range ماڈلز پر دستیاب ہے، جنہیں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد میں کافی پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔
MG4 Excite کی پرانی قیمت 97 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے اب 13 لاکھ 9 ہزار روپے کم کر کے 84 لاکھ 90 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
MG ZS EV Short Range کی قیمت میں بھی 13 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 96 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے تھی۔
محدود وقت اور اسٹاک !
ایم جی پاکستان نے واضح کیا ہے کہ یہ رعایت محدود تعداد میں دستیاب گاڑیوں کے لیے ہے، اور اس آفر کی مدت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس لیے اگر آپ برقی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ بہترین موقع ہو سکتا ہے — جلدی کیجیے!
ماحول دوست مستقبل کی جانب ایک قدم
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف راغب کرنا اور پاکستان میں ماحولیاتی بہتری کے لیے پائیدار ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف صارفین کو مالی فائدہ ہوگا بلکہ ملک میں صاف ستھری اور جدید سفری سہولتیں بھی فروغ پائیں گی۔
Post Views: 6