صنعتوں کی ترقی کے زریعے برآمدات پر مبنی معیشت اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتوں کی ترقی کے ذریعے برآمدات پر مبنی معیشت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملکی صنعتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے ملکی صنعتوں کی ترقی نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صنعتی پالیسیاں صنعتوں کے فروغ میں حائل رہی ہیں۔ ہم ایک مؤثر پالیسی کی بدولت صنعتی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ معاشی پالیسیاں ملکی صنعتوں کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی پیداوار میں اضافے اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے صنعتی پالیسی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملکی صنعتوں کی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مؤثر صنعتی پالیسی کے ذریعے ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بحال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بیسٹ اسکول پرائزز 2025 میں 3 پاکستانی اسکولوںسنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج ہروگرام (جونیپر کیمپس) کوئٹہ اور نارڈک انٹر نیشنل اسکول لاہور کو دنیا کے ٹاپ 10 کمیونٹی تعاون سے چلنے والے اسکولوں میں جگہ بنانے پر انتظامیہ ، اساتذہ اور طلبا کی ستائش اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں نے جدید نصاب، تحقیق، ٹیکنالوجی ، ماحولیات، پسماندہ اور دیہی علاقوں کی ترقی کے حوالے سے اپنا نام بنایا ۔ ان تعلیمی اداروں نے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔ ایسے تعلیمی ادارے ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ملک میں جدید تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صنعتوں کی ترقی صنعتی پالیسی ملکی صنعتوں شہباز شریف کی ترقی کے برا مدات کے لیے
پڑھیں:
موٹروے توڑنا آسان فیصلہ نہیں، ہر قیمت پر جلال پور پیر والا کو بچانا ترجیح ہے: عبدالعلیم خان
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے موٹر وے توڑنا آسان فیصلہ نہیں، شہریوں کی جان و مال زیادہ اہم ہے، ہر قیمت پر جلال پور پیر والا شہر کو بچانا ترجیح ہے۔
ملتان میں عبدالعلیم خان نے جلالپور پیر والا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موٹروے ایم 5 کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 3 ہفتوں سے جلالپور پیر والا شہر کو بچانے کی کوشش جاری ہے، موٹروے کے ساتھ دونوں طرف پانی 20 کلو میٹر تک ہے۔
وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت فیصلہ کرے، این ایچ اے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان نے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزراء کے ہمراہ مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔
اجلاس میں سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور کمشنر نے بریفنگ دی۔
اعلامیے کے مطابق موٹروے پر مزید شگاف کے لیے نیسپاک، آبپاشی، واٹر سروسز اور متعلقہ ادارے رابطے میں ہیں،این ایچ اے و آبپاشی کے ماہرین کی ٹیکنیکل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، صورتِ حال کی مسلسل مانیٹرنگ ہو گی۔