ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کے 20 سال مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل نے 2025 سے لے کر اب تک حکومتوں اور کاروباری افراد کو ضروری آگاہی فراہم کر کے بااختیار بنایا جس نے انہیں مواقع تلاش کرنے، چیلنجز پر قابو پانے اور مقامی و عالمی سطح پر ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں معاونت فراہم کی۔

اس اہم سنگِ میل پر بات کرتے ہوئے، ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر – سائٹ آپریشنز، مجیب ظہور نے کہاکہ ہمارا 20 سالہ سفر ہماری ‘پیپل فارورڈ’سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے—جو باہمی احترام، تعاون اور مسلسل ترقی کے عزم پر مبنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ہر کامیابی ہماری ٹیم کے اراکین کا جشن ہے، جن کی ہماری اقدار ، دریافت، شراکت داری اور دیانتدری سے وابستگی ہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔ یہ لمحہ ہم سب پاکستانیوں کے لیے فخر کا باعث ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے ایک اسٹریٹجک مرکز کی صورت اختیار کر لی ہے، جہاں 1,400 سے زائد باصلاحیت پیشہ ور افراد کام کر رہے ہیں، جو دنیا بھر میں اہم کاروباری امور بہتر بنانے کے حوالے سے اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ کامیابی کمپنی کی ترقی، سیکھنے کے عمل اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ سے وابستگی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں ملازمین کی اوسط مدت ملازمت پانچ سال یا اس سے زائد ہے، جو ملازمین کی ترقی اور قیادت کو مستحکم بنانے پر ادارے کی توجہ کو ظاہر کرتی ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان اپنے نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے ‘پیپل فارورڈ’ فلسفے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے تاکہ ادارے کے اندر اور پاکستان کے متحرک کاروباری ماحول میں مسلسل ترقی اور پیش رفت کو فروغ دیا جا سکے۔

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

 گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی:نائب وزیر اعطم

اسلام آباد : نائب وزیر اعطم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کر دیا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گوگل کروم بک کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی رسائی دستیاب ہونے کے علاوہ خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں استفادہ کیا جا سکے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ تعلیم کے علاوہ یہ اقدام بڑی اقتصادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ روزگار کی فراہمی، سپلائی چین کی ترقی اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کیلیے ایک صنعتی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر کھولنے کا فیصلہ صرف علامتی نہیں ہے. یہ قومی فخر اور ہمارے ملک کی ڈیجیٹل صلاحیت کی طاقتور توثیق کا لمحہ ہے. یہ ایک اسٹرٹیجک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے .جس کے ڈیجیٹل معیشت، اختراعی ایکو سسٹم اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلیے دور رس اثرات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی. جس سے براہ راست تعاون، صلاحیت کی تعمیر اور عالمی پلیٹ فارمز تک زیادہ رسائی ممکن ہوگی۔اایک سٹرٹیجک ایم او یو کے تحت، پاکستان اور گوگل دونوں ملک بھر میں ایک لاکھ ڈویلپرز کو مہارت کی تربیت فراہم کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔ ہم مل کر عوامی تحفظ کیلیے مقامی ال پاورڈ سلوشنز جیسے اینڈرائیڈ سروسز کو بھی آگے بڑھائیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ایک ایسا ماحول بنانے کیلیے پرعزم ہے. جہاں عالمی ٹیکنالوجی رہنما سرمایہ کاری، تعاون اور پائیدار مقامی موجودگی قائم کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جیسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونگے، صدرزرداری
  • مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر کو ریاض میں ہوگا
  • سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی،ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونگے،صدر مملکت
  •  گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی:نائب وزیر اعطم
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • کے پی کے بار الیکشن: 13 نشستوں پر اے این پی وکلا کامیاب، پی ٹی آئی پیچھے رہ گئی
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں ملگری وکیلان 13 نشستوں پر کامیاب
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح