پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
سیلانی ویلفیئر کے آئی ٹی پروگرام میں شریک طلبہ سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بنیان المرصوص میں کامیابی دراصل امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے بجائے امن کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ معلوماتی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے، ہماری افواج ایک منظم، پیشہ ور اور باصلاحیت فورس ہے، جو آئین اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کامزید کہنا تھاکہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور اس کی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، ملک کا کردار ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کا ضامن رہا ہے اور یہ کردار مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔
نشست کے دوران طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے خیالات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پاک افواج ہماری پہچان اور ہماری طاقت ہیں، اور ہم ہر محاذ پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں، وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
طلبہ نے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی ملاقاتیں اور انٹریکشنز جاری رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو قومی امور پر براہ راست رہنمائی میسر آ سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کا کردار
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔