پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام پڑوسیوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خطے کی صورتحال بہت خراب ہے، جارحیت پورے خطے میں پھیل چکی ہے، ہم نے واضح کردیا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ٹی ٹی پی کو فنڈ کر رہا ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری عسکری فتح کی وجہ سے ہماری سفارتی فتح ہوئی، صدر ٹرمپ نے کل کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت پر بات ہو رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غریب لوگوں اور کمزور ملک کا دنیا میں کوئی ٹھکانا نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مصدق ملک
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔