امریکی اسٹوڈینٹ ویزے پر پابندی ختم، مگر اس کا سوشل میڈیا سے کیا تعلق ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی غیر ملکی طلبہ ویزوں کی درخواستوں کے لیے انٹرویوز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔
تاہم اس بار ویزا درخواست دہندگان کی ’سوشل میڈیا سرگرمیوں‘ کو بھی جانچ کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
محکمہ خارجہ نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے امیگریشن پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کے لیے انٹرویوز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے تھے۔
نئے رہنما اصولوں کے تحت، محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ تمام ایف (F، ایم (M)، اور جے (J) نان امیگرنٹ ویزا درخواست دہندگان کی آن لائن موجودگی سمیت مکمل اور گہرائی سے جانچ کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزا درخواست کی جانچ کو مؤثر بنانے کے لیے تمام طلبہ ویزا امیدواروں کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا پروفائلز کی پرائیویسی سیٹنگز کو ’پبلک‘ یعنی عوامی کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:مستقل رہائش کو فروغ دینے کے لیے امریکا نے نیا ویزا متعارف کرا دیا
محکمہ خارجہ نے واضح نہیں کیا کہ انٹرویوز کی دوبارہ شیڈولنگ کا عمل کب سے شروع ہوگا۔
ویزا جاری کرنے کے عمل میں محتاط رہنا ہوگابیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کو ویزا جاری کرنے کے عمل میں محتاط رہنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جو لوگ امریکا میں داخلے کے خواہاں ہیں، ان کا کوئی خطرناک ارادہ نہ ہو اور وہ اپنے ویزا کے مقاصد کے مطابق سرگرمیوں میں حصہ لینے کا قابلِ اعتماد ثبوت دیں۔
امریکی ویزا کوئی حق نہیں بلکہ ایک سہولت ہےیہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطین کی حمایت اور غزہ کی جنگ کے خلاف اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں ٹرمپ حکومت نے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کے لیے انٹرویوز روک دیے تھے اور ویزا درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں میں ممکنہ یہود مخالف مواد کی جانچ کو لازمی قرار دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹوڈینٹ ویزا امریکا امریکا ویزا ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکا ویزا ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا غیر ملکی طلبہ ویزا درخواست سوشل میڈیا کے لیے
پڑھیں:
زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔
زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔
زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔
زاہد احمد نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔