ایران سے وطن واپس پہنچنے والے 709 پاکستانی کیا کہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے مابین جاری جھڑپوں کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین اور طلبہ کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 709 پاکستانی شہری تفتان کے راستے سے بحفاظت کوئٹہ پہنچ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں پھنسے 415 پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا، پاکستانی سفارتخانہ بغداد
واپس آنے والوں میں 207 طالب علم اور 502 زائرین شامل ہیں جو اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ایران میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پھنس کر رہ گئے تھے۔
ان تمام افراد کی واپسی بلوچستان حکومت، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی بروقت کوآرڈینیشن کے باعث ممکن ہوئی۔
حکام کے مطابق واپس لائے گئے افراد کا مکمل اندراج، اسکریننگ اور ابتدائی طبی معائنہ سرحد پر کیا گیا اور پھر انہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیے: عراق سے خصوصی پروازوں کے ذریعے 268 پاکستانی زائرین ملک واپس پہنچ گئے، وزارت خارجہ
وطن واپس پہنچنے والے زائرین اور طلبہ نےحکومت پاکستان، سیکیورٹی اداروں اور سرحدی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ان کی وطن واپسی یقینی بنانا ایک بہت بڑا ریلیف ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران میں پاکستانی زائرین ایران میں پاکستانی طلبہ پاکستانی زائرین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران میں پاکستانی زائرین ایران میں پاکستانی طلبہ پاکستانی زائرین پاکستانی زائرین ایران میں وطن واپس
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ، کراچی کے طلبہ بازی لے گئے
کراچی(نیوز ڈیسک) آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ آئی بی اے سکھر کے ایم ڈی کیٹ کے ابتدائ نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جب کہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔ نتائج کے مطابق 14300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوسکے جب کہ بی ڈی ایس کے لیے 17123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے ۔ اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جب کہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہوگئے۔ ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیئے انھوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیئے کراچی کورنگی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اورضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ کراچی شرقی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنت سید شاہنواز حسین، اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہے۔ 124امیدوار ٹاپ ٹین میں شامل رہے جن میں سے 41امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے عارضی نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جاچکا ہے اور یکم نومبر 2025کو شام 5:00بجے تک امیدوار وں کو شکایت کے اندراج کا وقت دیا گیا ہے کہ اگر کوئ شکایت ہے تو اس کا اندراج ای میل کے ذریعے کردیں اتوار کو شام 5بجے حتمی نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔