ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیں
Islam Times V Log 05-07-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
Iran’s Victory, Israel’s Defeat – Diplomacy Reshaped in West Asia
ایران کی زبردست فتح، اسرائیل کی کھلی شکست
یمن سے لے کر غ-زہ تک ایک ہی صدا مزاحمت جاری رہے گی
ڈپلومیسی ناکام، مزاحمت کامیاب! عالمی نقشہ بدلنے لگا
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم رضا
خلاصہ پروگرام:
ایران کی فتح، اسرائیل کی رسوائی، اور خطے کا نیا سفارتی نقشہ۔…
27 جون کو یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت 500 سے زائد شہروں میں "ایران کو مبارکباد اور غزہ کے ساتھ استقامت" کے عنوان سے ملین مارچ ہوا، جس نے واضح کر دیا کہ ایران کی فتح صرف جغرافیائی نہیں، نظریاتی اور انقلابی بھی ہے۔
وی لاگ کے موضوعات:
ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ میں ایران کی اسٹریٹیجک کامیابی۔
اسرائیلی میڈیا کی زبان سے اسرائیل کی بربادی اور ڈرون نقصان کا اعتراف۔
یمن، فلسطین اور دیگر مسلم ممالک کی جانب سے ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی۔
ایرانی وزیر خارجہ اور نائب صدر کے اہم انکشافات اور علاقائی سفارت کاری کا نیا نقشہ۔
جوہری معاہدے، IAEA کی جانبداری، اور ایران کی نئی شرائط۔
#IranVictory #IsraelDefeat #GazaResistance #YemenMarch #MiddleEastPolitics #IranIsraelWar #DiplomaticShift #IAEABias #AxisOfResistance #IranianMissiles
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کی
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔ ایران 2023ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔ وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔