ایران وعراق جانیوالےزائرین کیلئےفیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت پاکستان نےایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےپروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،یکم جنوری سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔
زائرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکیورٹی اور سفری انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیاکہ اربعین کےموقع پرعراق کیلئے ایک سو سات خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ ایران جانے والی ہفتہ وار پروازیں چھ سے بڑھا کر پندرہ کر دی گئی ہیں۔
آئندہ برس یکم جنوری سے زائرین کیلئے نیا گروپ آرگنائزرز سسٹم نافذ ہوگا جس کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے زائرین کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 1413 گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے،عاشورہ کے بعد اربعین کیلئے سیکیورٹی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے اور زمینی راستوں کے فیصلے کا عندیہ بھی دیا گیا۔
اجلاس میں آئندہ فیری سروس کے آغاز کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ زائرین کے سفر کو مزید آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔
پاکپتن ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 20نومولودبچوں کی ہلاکتیں، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زائرین کی
پڑھیں:
ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون سمیت اپنی دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کر دیا۔
کمپنی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں جن میں آئی فون کے لیے آئی او ایس 26 اور میک، آئی پیڈ، ٹی وی اور اسمارٹ واچ کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔
ایپل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان سب کے ایک جیسے ورژن نمبر ہیں۔ ایپل نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کا نام ریلیز کے بعد آنے والے برس پر رکھے گی۔
نئی اپ ڈیٹ میں ایپل کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نئے ’لیکوئڈ گلاس‘ کی اپ ڈیٹ ہے جو پورے سسٹم پر منعکس ہو رہی ہے۔
یہ ایک نیا لُک ہے جس نے ہوم اسکرین ایپ آئکون سے لے کر نوٹیفیکیشن کے ظاہر ہونے تک ہر چیز بدل دی ہے۔ سسٹم میں موجود کچھ ایپس میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔