حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ایران و عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ اور ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے اجلاس میں شرکت کی،جبکہ مختلف وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
ٹاسک فورس کے اجلاس میں زائرین کی سہولت و سکیورٹی کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، سول ایوی ایشن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی، جبکہ اربعین پر عراق کے لئے 107 خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ایران و عراق جانے والے زائرین کے لئے پروازوں کی تعداد مزید بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ زائرین کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مستقبل میں فیری سروس شروع کی جا رہی ہے، عاشورہ کے بعد اربعین کیلئے سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد زمینی راستے سے سفر کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کو کسی بھی قسم کی مشکل یا پریشانی سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، زائرین کی حفاظت سب سے زیادہ عزیز ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری 2026 سے زائرین صرف گروپ آرگنائزرز سسٹم کے تحت زیارات کیلئے جا سکیں گے اور اس کے ساتھ ہی سالار سسٹم کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، نئے نظام کے تحت گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن کیلئے اب تک 1413 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن کی جانچ پڑتال اور اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے زائرین کی آڑ میں غیر قانونی طور پر عراق جانے والے افراد کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری مذہبی امور، وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی سول ایوی ایشن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی بلوچستان، کمشنر کوئٹہ اور متعلقہ اداروں کے افسران بذریعہ زوم اجلاس میں شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین مانچسٹر کے علاقے بری میں امام حسینؑ کی شہادت کے موقع پر پہلا ماتمی جلوس منعقد مائیکروسافٹ نے پاکستان میں 25 سال بعد اپنے دفاتر بند کر دیے، وجہ کیا بنی؟ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع آئندہ 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ معلوم ہوجائے گا، امریکی صدر چین اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط سے عوامی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایران و عراق جانے والے زائرین وفاقی وزیر اجلاس میں زائرین کی کا فیصلہ ا ئی اے

پڑھیں:

بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی

 سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 9 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401، گوانگ زو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

تاخیر کا شکار پروازوں میں شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 412 شامل ہے جو 12 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح جدہ جانے والی پی کے 745 دو گھنٹے 45 منٹ، سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 ایک گھنٹہ 20 منٹ اور ایس وی 739 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

لاہور سے دمام جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 570 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 413 گیارہ گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

 
 

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • عراق کا نیا فیصلہ: 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کے لیے زیارت پر پابندی
  • عراق: مقدس مقامات کی زیارت اب صرف مخصوص عمر کے افراد کیلئے
  • پاکستان سے عراق جانے والے مرد زائرین پر سخت شرائط عائد
  • عراق زیارات کے لیے نئی پالیسی: 50 سال سے کم عمر مردوں کو اکیلے ویزہ نہیں ملے گا
  • عراق جانیوالے زائرین کیلئے بغداد نے ویزہ پالیسی بدل دی
  • عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی