بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کیلئے جانیوالی یورپین خاتون کوہ پیما جان کی بازی ہار گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: دنیا کی بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران غیرملکی خاتون کوہ پیما ہلاک ہوگئیں،ساتھی کوہ پیما نے بیس کیمپ میں حادثے سے متعلق اطلاع دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان حادثہ پیش آیا۔یورپی ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما حادثے کا شکار ہوئیں، ساتھی کوہ پیما نے بیس کیمپ میں حادثے سے متعلق آگاہی دی، ہائی پورٹرز اور پولیس کی مزید نفری بونرنالہ بیس کیمپ روانہ کردی گئی ہے۔گزشتہ شب 4 بجے کے قریب بونر بیس کیمپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، غیرملکی خاتون کو لاوشاوا کلارا کی آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے سے موت ہوئی۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس نے بتایا کہ غیرملکی خاتون کوہ پیما 16 جون کو بونر بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئیں، غیرملکی خاتون کوہ پیما ٹیم کےساتھ 17 جون کو بونر بیس کیمپ پہنچی تھیں۔حکام نے بتایا کہ کیمپ ون اور ٹو کے درمیان دوران ٹریکنگ حادثہ پیش آیا، متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بیس کیمپ
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔