ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کا 2 ارب سے زائد کا بجٹ منظور
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب سے زائد کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رضوان عبد السمیع نے کی، جس میں وائس چیئرمین حامد نواز خان، میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن، محکمہ مالیات کے افسر احسن سیال، ڈائریکٹر ایڈمن شمس الحسن اور منتخب کونسل ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں زمینی حقائق، شہریوں کی ترجیحات، اور بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں بنیادی بلدیاتی خدمات، انفراسٹرکچر کی بہتری، واٹر سپلائی، نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت، پارکس کی بحالی، صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، صحت و فلاح و بہبود، اسکولز، مونومنٹ اور دیگر سرگرمیوں کے لیے مخصوص فنڈز رکھے گئے ہیں۔ چیئرمین رضوان عبد السمیع نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کا یہ بجٹ ترقی، شفافیت اور مالی نظم و ضبط کا عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندے اور سرکاری افسران باہمی مشاورت سے شہری مسائل کا حل نکالیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت اور شفاف انداز میں مکمل ہوں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان ریٹائرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار