— فائل فوٹو

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔

خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز آج سے بند، احکامات جاری

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کر دیئے گئے، اطلاق آج سے ہوگیا۔ کارپوریشن کے آپریشنز کی بندش کے احکامات جاری کردیئے۔

آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں، جس کے سبب لاکھوں لوگ بے روزگار اور ان کے خاندان متاثر ہو رہے ہیں، یہ انتہائی تشویش ناک امر ہے۔

آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر توجہ دے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن یونین کے عہدیداران نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی اور انہیں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز آصفہ بھٹو کی بندش

پڑھیں:

یوٹیلٹی اسٹورز کی فروخت نہ ہونے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل بند ہونے کے بعد فروخت ہونے سے رہ جانے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے 31جولائی کو ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل بند کر کے اشیا ء کی خریدو فروخت کا عمل روک دیا گیاتھا جبکہ ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہائوسز میںمنتقل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں فروخت سے رہ جانے والی جانے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جن میں دالیں، چاول، مصالحے، پلاسٹک بیگ ،یوٹیلٹی اسٹورز کے اپنے برانڈکاگھریلو سامان شامل ہے ۔بتایا گیا ہے کہ نیلامی کے عمل میں شامل ہونے والوں کو مقررہ فارم پر حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ نہ تو سرکاری ملازم ہے اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے کا نادہندہ ہے ، یہ حلف نامہ 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر دینا ہوگا۔کامیاب بولی دہندہ کو تمام سامان 10 دن کے اندر اندر مقررہ مقامات سے وصول کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی بندش سے متاثر ملازمین کیلئے 20ارب روپے کا پیکیج لارہے ہیں، رانا تنویرحسین
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ افسوسناک، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے؛ آصفہ بھٹو
  • یوٹیلٹی اسٹورز کی فروخت نہ ہونے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع
  • چھاتی کے سرطان کے علاج کی سہولیات بڑھانے کی ضرورت ،آصفہ بھٹو
  • چھاتی کے سرطان کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، آصفہ بھٹو
  • چھاتی کے سرطان کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے؛ آصفہ بھٹو
  • قومی شاہراہ پر کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو چرس برآمد
  • ہمارے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
  • تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کوئٹہ میٹروپولیٹن کے ملازمین کا احتجاج، دھرنے کا اعلان