پاک بحریہ کی جانب سے جشنِ آزادی پر خصوصی ویڈیو "سر بلند" جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے جشنِ آزادی کے موقع پر خصوصی ویڈیو "سر بلند" جاری کر دی ہے، جس میں ماضی کے ایک خوبصورت ملی نغمے کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس ویڈیو کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل کو سبز پرچم کی سربلندی اور ملک سے محبت کا پیغام دینا ہے۔ "سر بلند" ویڈیو ماضی کی خوبصورت یادوں اور حال و مستقبل کے عزم و حوصلے کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔یہ خصوصی وڈیو جشنِ آزادی کی خوشیوں میں ایک نئے جذبے اور ولولے کا اضافہ کرتی ہے۔
۔۔۔ویڈیودیکھیں۔۔۔
سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں مدرسے کا طالب علم مبینہ تشدد سے جاں بحق
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
یوم آزادی؛ معرکہ حق میں تاریخی فتح کی مناسبت سے خصوصی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد:معرکہ حق میں تاریخی فتح اور یوم آزادی کی مناسبت سے آج اسلام آباد خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
ملک بھر میں یوم آزادی، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریبات کا شاندار آغاز کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جب کہ وزیرِ اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی و غیر ملکی شخصیات کی بھی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ مرکزی تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔ تینوں مسلح افواج کی پریڈ اور فضائی مظاہرہ بھی تقریب کا حصہ ہیں۔
تقریب میں معرکہ حق میں جیت کی خوشی میں وزیر اعظم معرکہ حق مونومنٹ کی رونمائی بھی کریں گے۔ آزادی کی گرینڈ تقریبات میں خصوصی طور پر دوست ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ آرمی اسکول آف میوزک کی اسپیشل بینڈ پرفارمنس بھی تقریب کا حصہ ہے۔
یوم آزادی اور معرکہ حق کی اس تقریب میں عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے۔