اپنے پیغام میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر حاصل کرنے، جبکہ چوروں اور غیروں کی آلہ کار قیادت سے نجات حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ اسلامی و خوشحال پاکستان ہی ملکی سالمیت اور قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔ پاکستان کے 78ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ 14 اگست تجدید عہد کرنے کا دن ہے کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر حاصل کرنے، جبکہ چوروں اور غیروں کی آلہ کار قیادت سے نجات حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، اس کی قدر کرنی چاہیے، تحریک پاکستان کے وقت پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ کا نعرہ لگا کر اللہ تعالیٰ سے جو وعدہ کیا تھا، اس کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

جاپان خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہے، جاپانی سفیر کی یومِ آزادی پر مبارکباد

جاپان کے سفیر جناب اکاماتسو شُوئیچی نے 14 اگست کے موقع پر پاکستان کی اسلامی جمہوریہ کے یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید کا پاکستان کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام

اپنے ویڈیو پیغام میں سفیر اکاماتسو نے کہا کہ میرے عزیز پاکستانی دوستوں، پاکستان کے یومِ آزادی پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔

انہوں نے کہا کہ جاپان مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ یومِ آزادی مبارک اور پاکستان-جاپان دوستی سلامت رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد

یومِ آزادی کے اس جشن کے موقع پر، جاپانی اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے پاکستان کا ملی نغمہ ’جیو جیو پاکستان‘ بھی گایا، جس کے ذریعے انہوں نے جشن آزادی منانے والے پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی خوشی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان جاپان جاپانی سفیر یوم آزادی

متعلقہ مضامین

  • جاپان خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہے، جاپانی سفیر کی یومِ آزادی پر مبارکباد
  • احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا
  • ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل
  • اسلام اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے ضامن ہیں‘ طاہر اشرفی 
  • 6 کروڑ نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا بڑا چیلنج
  • ملکی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،وزیر ریلوے
  • ملکی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
  • پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ملکی آزادی کا احترام خون میں شامل، ترقی کیلئے ہمیشہ مصروف رہیں گے: خالد مقبول