میسے فرینکفرٹ کا ٹیک ٹیکسٹائل مائیسٹر کپ اور ٹیکس پروسیس چیلنج کپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( کامرس رپورٹر) میسے فرینکفرٹ، جو ہائم ٹیکسٹائل، ٹیک ٹیکسٹائل اور ٹیکس پروسیس جیسے دنیا کی تین بڑی ٹیکسٹائل نمائشوںکا منتظم ہے نے کراچی میں دو پیڈل ٹورنامنٹس ، ٹیک ٹیکسٹائل مائیسٹر کپ اور ٹیکس پروسیس چیلنج کپ، کا انعقاد کر کے تعاون اور روابط کے جذبے کو اجاگر کیا۔18 سے 25 ستمبر 2025 تک منعقدہونے والے ان مقابلوں میں 20 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی، جن میں پاکستان کے نمایاں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز، تجارتی انجمنوں اور صنعتی شراکت داروں کے نمائندگان شامل تھے۔ یہ ایونٹ کاروباری رہنماؤں کے لیے ایک جاندار اورانٹریکٹوپلیٹ فارم ثابت ہوا، جس میں انہوں نے زیادہ دوستانہ اور پُرلطف ماحول میں تعلقات قائم کیے اور کھیل کے جذبے کے ذریعے اپنے پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط بنایا۔یہ ٹورنامنٹس ٹیک ٹیکسٹائل، ٹیکس پروسیس اور ہائم ٹیکسٹائل کے تھیمز کے تحت منعقد کیے گئے، جو صنعت کے اندر تعاون، جدت اور عالمی تجارت کے بڑھتے ہوئے تعلق کو اجاگر کرتے ہیں۔ہائم ٹیکسٹائل ، جو دنیا کی سب سے بڑی ہوم اور کنٹریکٹ ٹیکسٹائل کی نمائش ہے، بشمول بیڈ شیٹس،کچن لینن، کارپیٹس اور تولیے وغیرہ۔ پاکستان کی ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ عالمی خریداروں تک بے مثال رسائی فراہم کرتی ہے۔ اس کا اگلا ایڈیشن 13 سے 16 جنوری 2026 ، تک فرینکفرٹ، جرمنی میں منعقد ہوگا جبکہ ٹیک ٹیکسٹائل 21 سے 24 اپریل 2026 تک منعقدکی جائے گی اوراس میں مختلف صنعتوں جیسے ہیلتھ کیئر ، اسپورٹس، پروٹیکشن اور پیکجنگ کے لیے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پر توجہ دیتی ہے۔ یسے فرینکفرٹ ایس پی پاکستان کے سی ای او عمر صلاح الدین نے اس اقدام کی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ’’اس طرح کے ایونٹس ہمیں اپنی کمیونٹی کو مضبوط بنانے اور دیرپا تعلقات قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں، جو صرف کاروبار تک محدود نہیں رہتے۔ ہم باسط شجانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس شاندار ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا اور ایک ایسا ماحول فراہم کیا جہاں صنعت کے ماہرین زیادہ ذاتی اور دوستانہ انداز میں ہوسکے۔ جیسے جیسے میسے فرینکفرٹ پاکستان میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے، ایسے اقدامات ہماری اس وابستگی کو اجاگر کرتے ہیں کہ ہم نہ صرف تجارتی فروغ بلکہ کاروباری برادری کے ساتھ بامعنی تعلقات استوار کرنے کے بھی خواہاں ہیں۔عمر صلاح الدین نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے میسے فرینکفرٹ پاکستان نے اپنے کردار کو صرف ایک نمائش منتظم سے بڑھا کر لوگوں، خیالات اور صنعتوں کو جوڑنے والے ادارے کے طور پر اجاگر کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میسے فرینکفرٹ ٹیک ٹیکسٹائل ٹیکس پروسیس
پڑھیں:
پاک کشمیر مشاعرے کے زیر اہتمام ایک پروقار مشاعرے کا انعقاد
راشدہ ماہین ملک نے سامعین سے خطاب میں کہا کہ شاعر کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے دور کے مسائل اور حالات کو اشعار کے قالب میں ڈھال کر پیش کرے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک کشمیر مشاعرے کے زیراہتمام ایک پروقار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، مشاعرے کے صاحب صدارت محترم ایاز عباسی تھے جبکہ مہمان خصوصی پاکستان کی نامور مشاعرہ راشدہ ماہین ملک تھیں۔ مشاعرے کی مہمان اعزاز محترمہ جہاں آراء تبسم تھیں، مشاعرے میں شعراء نے اپنے دلکش کلام سے حاضرین محفل کو خوب محظوظ کیا اور ڈھیروں داد وصول کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی راشدہ ماہین ملک نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور سامعین سے بیساختہ داد و تحسین حاصل کی، سامعین نے ہر شعر پر شعراء کرام کو بھرپور داد سے نوازا۔ راشدہ ماہین ملک نے سامعین سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو جدت کے ساتھ ساتھ روایت کا دامن بھی تھامے رکھنا ہے اور اپنے معاشرے کی اصل تصویر اپنے اشعار کے ذریعے پیش کرنی چاہیے، شاعر کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے دور کے مسائل اور حالات کو اشعار کے قالب میں ڈھال کر پیش کرے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کرے اور شعور و آگہی کو عام کرے۔مہمان اعزاز محترمہ جہاں آراء تبسم نے بھی اپنے خوبصورت کلام پیش کئے سامعین نے دل کھول کر انھیں بھی داد دی اور ان کے شعروں کو خوب پسند کیا۔ تقریب کے اختتام پر نامور قانون دان، نوجوان شاعرہ شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے کچھ شعر پڑھے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آرٹ فار کاز فاؤنڈیشن کے تعاون سے ادب کی ترویج و ترقی کیلئے بساط بھر کوشش جاری رکھیں گے۔