اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔

اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا، اور جعفر ایکسپریس سمیت خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاگ میں سکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا، ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے مسلسل اور منظم روابط ضروری قرار دیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اعلامیے میں

پڑھیں:

دہشتگردی میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 25 لاکھ کرنے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش

دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کا ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کے ترمیمی بل 2025 میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ زخمی شہریوں کی امدادی رقم بھی 5 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ اسمبلی میں پیش بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے باعث امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے اور ترمیمی بل کو فوری طور پر نافذ العمل کرایا جائے۔ رکن اسمبلی ایاز احمد نے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا جس کے بعد اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، چین، ایران، اور روس کا آزاد، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ
  • اس بات کی پریشانی نہیں کہ امریکا کیساتھ تعلقات سے چین سے تعلقات خراب ہوں گے، خواجہ آصف
  • ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے،خواجہ آصف
  • دہشتگردی میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 25 لاکھ کرنے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش
  • شہباز شریف اور فیلڈ مارشلکی امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیراعظم آفس نے جاری کردیا
  • الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے، خواجہ آصف کا وزیراعظم اور ٹرمپ کی ملاقات پر رد عمل
  • وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم اور بل گیٹس کی ملاقات ، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور بنگلادیش کا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ