پاکستان اور بنگلادیش کا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت علاقائی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی عزت و رواداری،باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی پر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیا جب کہ باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تعلقات کو مزید
پڑھیں:
پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔
مزید :