وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اوربل گیٹس فائونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی بالخصوص صحت، غذائی معیار و مدافعت میں اضافے، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پولیو کے خاتمے، غذائی بہتری اور سیلاب متاثرین کے لیے امدادی تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے انسداد پولیو اور غذائی معیار میں اضافے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
وزیراعظم شہباز شریف نے 2022 کے سیلاب میں گیٹس فاؤنڈیشن کی امدادی کارروائیوں کی تعریف کی اور حالیہ سیلاب میں دی گئی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم نے انسداد پولیو اور غذائی معیار بہتر بنانے میں فاؤنڈیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں فاؤنڈیشن کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔ ملاقات میں وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بل گیٹس
پڑھیں:
آئی ایم ایف حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کو اپنے جائزے میں شامل کرے.شہبازشریف کی درخواست
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے درخواست کی ہے کہ وہ حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کو اپنے جائزے میں شامل کرے اور کہا ہے کہ پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے مثبت آثار نظر آ رہے ہیں، پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے.(جاری ہے)
وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے. انہوں نے مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، بعد ازاں 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف ) اور 1.4 بلین ڈالر کے ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ (آر ایس ایف ) کے بروقت انتظام پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا اس موقع پروزیراعظم نے کہا ہے کہ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے والی پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے مثبت آثار دکھا رہی ہے اور اب بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے. انہوں نے زور دیا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف اور وعدوں پر مسلسل پیش رفت کر رہا ہے تاہم حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات کو بھی جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت پر زور دیا. انہوں نے وزیراعظم کے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ آئی ایم ایف پاکستان کی طویل مدتی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اصلاحاتی اقدامات میں مسلسل تعاون کرے گا دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ہونے والی ملاقات میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی شریک ہوئے. ملاقات میں وزیراعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت پاکستان کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی وزیراعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے، ورلڈ بینک کو تیزتر اور زیادہ موثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (2026-2035) کی بھی تعریف کی جبکہ صدر ورلڈ بینک اجے بنگا نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا. علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں پاکستان بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بھی امن کے لیے کوششوں کا ذکر کیا دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات جمعرات کو وائٹ ہاﺅ س میں ہوگی ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ پاکستان کے اعلی حکام بھی ہوں گے.