وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فاونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔   وزیراعظم نےبل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر  قابل ذکر امدادی کاروائیوں کو یاد کرتے ہوۓ حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔  وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک،  قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ،  اور معاشی شمولیت  کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔  وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے کی جانے والی جامع معاشی ریفارمز، ڈیجیٹلائزیشن میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کی عملی اور مثبت تعاون کی خصوصی تعریف کی۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بل گیٹس نے پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی بالخصوص صحت، غذائی معیار و مدافعت میں اضافہ، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات میں مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بل گیٹس فاؤنڈیشن

پڑھیں:

وزیراعظم اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے

وزیراعظم اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ پہنچے، وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسلم رہنماں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔

شہباز شریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد دوبارہ لندن واپسی متوقع ہے جہاں وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کریں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیں گے۔

وہ علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم امور پر بھی پاکستان کا مقف پیش کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ چکے ہیں، ان کا شیڈول خاصا مصروف ہے، وہ وزیراعظم کے ساتھ اہم اجلاسوں میں شریک ہونے کے علاوہ متعدد وزارتی و اعلی سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے اور اپنے ہم منصبوں سے درجن سے زائد دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔قبل ازیں شہباز شریف نے دورہ برطانیہ میں طبی معائنہ کرایا، اوورسیز کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا، انہوں نے لندن میں سرکاری اور نجی ملاقاتیں بھی کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعرب-اسلامی وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں مشاورتی اجلاس، اسحاق ڈار کی شرکت عرب-اسلامی وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں مشاورتی اجلاس، اسحاق ڈار کی شرکت روس کی امریکا کو جوہری معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی پیشکش موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے، سروے میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی کانگریس کی مودی پر تنقید، بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نیویارک: وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، صحت، ڈمعیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات
  • نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کررہے ہیں
  • نیویارک: وزیراعظم کی ترقیاتی اقدام اجلاس میں شرکت، چینی ہم منصب اور یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت
  • وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے، عالمی رہنماؤں سے اہم گفتگو متوقع
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • شہباز شریف، اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے