ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
کراچی:
مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر گئے لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی علمی تقریر یا مناظرہ نہیں بلکہ ایک جراتمندانہ اور منفرد قدم ہے۔
59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس مہم جو تجربے کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت اور خوشی سے جھوم اٹھے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے سنسنی خیز ایڈونچرز میں بھی حصہ لیا اور بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس قسم کی سرگرمی انجام دی ہو۔ گزشتہ سال انہوں نے یوگنڈا کے دورے کے دوران بھی 165 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کی تھی۔
بنجی جمپنگ ایک مشہور ایڈونچر اسپورٹ ہے جس میں مضبوط اور لچکدار رسی کے ساتھ بندھ کر کسی بلند مقام سے نیچے چھلانگ لگائی جاتی ہے۔
رسی اس کی حرکت کو نیچے جا کر روک لیتی ہے اور اسے واپس اوپر اچھالتی ہے جس سے جھولے جیسے سنسنی خیز احساس کا تجربہ ہوتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک
پڑھیں:
لاہور: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 25 رنز سے شکست دیدی
لاہور میں کھیلے گئے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس (DLS) طریقہ کار کے تحت 25 رنز سے شکست دے دی۔
مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 46 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ تزمین بریٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 141 گیندوں پر ناقابلِ شکست 171 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20: پاکستان کو شکست، جنوبی افریقہ نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 44.4 اوورز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ٹیم کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی۔
جنوبی افریقہ کی نادین ڈی کلارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میرزان کاپ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تزمین بریٹس کو ان کی یادگار اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان جنوبی افریقہ شکست لاہور