این ڈی ایم اے کی پیشگوئی: موسمِ سرما میں معمول سے کم بارشوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
این ڈی ایم اے نے موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے میں ملک میں موسم سرما میں ارلی وارننگ سسٹم پر بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیکنیکل ہیڈ ارلی وارننگ طیب شاہ نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے سال میں 4 ارلی وارننگز جاری ہوتی ہیں۔ طیب شاہ نے آئندہ چار ماہ کے موسم سے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں کا زیادہ زور ملک کے شمالی علاقہ جات کی جانب ہو گا۔ ماہ نومبر میں سردی کی شدت میں زیادہ اضافہ متوقع نہیں۔ ٹیکنیکل ہیڈ ارلی وارننگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جنوبی ایشیا میں خشک موسم متوقع ہے۔ نومبر کے آخر سے جنوری تک خشک ہواؤں کے باعث سردی میں اضافہ ہوگا۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں آنیوالے 3 ماہ میں سردی کی شدت بڑھے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں اس دوران ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں معمول سے کافی کم بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ماہ نومبر میں موسم زیادہ خشک رہے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے میں معمول سے
پڑھیں:
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
سٹی42: دوسرے صوبوں کے بعد پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی