پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام انتہا پسندانہ نظریات اور تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کےلیے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل ’چین سے جنگ ہوئی تو امریکہ بری طرح ہارے گا‘: پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے عمران پراجیکٹ کے انچارج فیض حمید کیخلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی: خواجہ آصف وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان، نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی
پڑھیں:
بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کی طویل اور مختصر تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس میں سردی اور گرمی کے زون کے لیے الگ الگ شیڈول مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں والدین و اساتذہ پر مشتمل اسکول انتظامی کمیٹیوں کا قیام
حکومت بلوچستان کے محکمہ تعلیم و اسکولز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردی کے زون کے اسکولوں میں طویل موسمِ سرما کی تعطیلات 16 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک ہوں گی۔
دوسری جانب گرمی کے زون کے اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا، اور تمام اضلاع کے ایجوکیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز اور دیگر متعلقہ حکام کو مطلع کیا جا چکا ہے۔
محکمہ تعلیم نے والدین اور طلبہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس شیڈول کے مطابق اپنی تیاری کر لیں تاکہ تعطیلات کے دوران تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔
نوٹیفکیشن میں اسفند یار خان، سیکرٹری محکمہ تعلیم و اسکولز، کی دستخط شدہ ہدایات شامل ہیں، اور تمام متعلقہ دفاتر اور افسران کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں