Express News:
2025-08-05@19:20:44 GMT

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT

کراچی:

پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

 ارشد ندیم کے معالج نے انہیں مکمل صحت یابی تک ایونٹ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں جہاں ان کی فزیو تھراپی اور فٹنس ٹریننگ جاری ہے۔

 انہوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، جو بحالی کے عمل میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

قومی ایتھلیٹ کی سرجری کیمبرج، انگلینڈ میں معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی تھی، جس کے بعد سے ارشد ندیم کا بحالی پروگرام وہیں جاری ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی حالیہ انجری نئی اور سنگین نوعیت کی ہے اور ان کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کا انحصار بحالی پروگرام کی کامیابی پر ہے۔ بحالی مکمل ہونے کے بعد ہی ورلڈ ایتھلیٹکس میں ان کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سابق بھارتی وزیر اعظم کے پوتے کو زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا

بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے سابق رکنِ پارلیمنٹ پرجوال ریوانّا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

 34 سالہ ریوانّا بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں اور ان کا تعلق جنتا دل (سیکولر) جماعت سے ہے، جو اس وقت بی جے پی کی اتحادی ہے۔

ریوانّا پر الزامات کا آغاز 2023 میں ہوا، جب ان کی کئی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس وقت انہوں نے ان الزامات کو مسترد کیا، تاہم عدالت میں مجرم قرار پانے پر وہ آبدیدہ ہوگئے اور سزا میں نرمی کی اپیل کرنے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اتنے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کو اس نوعیت کے جرم میں سزا دینا ایک نایاب مثال ہے۔

2024 میں ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ریوانّا سفارتی پاسپورٹ پر جرمنی فرار ہوگئے تھے، مگر وطن واپسی پر گرفتار کر لیے گئے۔ اُن کے دفتر نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیوز جعلی ہیں۔

ریوانّا اب بھی دو مزید زیادتی کے کیسز اور ایک جنسی ہراسانی کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں وہ خود کو بے قصور قرار دیتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • صوابی، پی ٹی آئی کارکن موٹروے بند کرنے پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے
  • ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنان کی پوری ریلی گرفتار، انتہائی مطلوب ملزم بھی ہاتھ آگیا
  • انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر
  • پاکستان کا یوکرین جنگ میں پاکستانی شہریوں کی مبینہ شرکت کے الزامات پر سخت رد عمل، بے بنیاد قرار دیدیا 
  • پی ٹی آئی نے 5 اگست احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ
  • سابق بھارتی وزیر اعظم کے پوتے کو زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا
  • قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے
  • پی سی بی کا WCL میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی کا اعلان
  • پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ