انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ 2025 میں شرکت نہیں کریں گے۔ فٹنس مسائل کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں ایونٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ مکمل صحتیابی پر توجہ دے سکیں۔
ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ میں بحالی (ریہیب) کے عمل سے گزر رہے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، جو صحتیابی کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ ان کے معالج ڈاکٹر علی شیر باجوہ کے مطابق ارشد کی انجری حالیہ بھی ہے اور شدید بھی، جس کے لیے نہایت احتیاط درکار ہے۔ اسی انجری کے باعث ارشد نے کیمبرج (انگلینڈ) میں سرجری بھی کروائی۔
مزید پڑھیں: اولمپیئن ارشد ندیم نے انعامات کی حقیقت بتا دی
ان کی عالمی چیمپیئن شپ سمیت آئندہ مقابلوں میں شرکت ان کی مکمل صحتیابی سے مشروط ہے۔ حتمی فیصلہ مکمل بحالی کے بعد ہی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان سیلیسیا ڈائمنڈ لیگ 2025 میں ممکنہ مقابلے کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، تاہم ارشد کی سرجری کے بعد یہ آمنا سامنا اب غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
مزید پڑھیں: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک سال بعد پھر آمنے سامنے، 2 بڑے مقابلے شیڈول
ارشد ندیم نے اگست 2024 میں پیرس اولمپکس میں 92.
ان کی یہ فتح اس وقت مزید اہم ہو گئی جب پاکستان کے 7 میں سے 6 ایتھلیٹس اپنے اپنے ایونٹس سے باہر ہو چکے تھے، اور قوم کی واحد امید ارشد ندیم ہی تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارشد ندیم اولمپک گولڈ میڈلسٹ پاکستان عالمی شہرت یافتہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اولمپک گولڈ میڈلسٹ پاکستان عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
ٹوکیو میں جیولین تھرو کا کوالیفیکشن راؤنڈ پاکستانی وقت کے مطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔
مقابلے میں جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جیولین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔
ارشد ندیم نے مداحوں سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے۔