Daily Mumtaz:
2025-11-05@01:03:41 GMT

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں پھر آگ بھڑک اُٹھی

اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں پھر آگ بھڑک اُٹھی

کیلیفورنیا کے وسطی جنگلوں میں ایک بارپھرآگ بھڑک اٹھی جو تباہ کن شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ جنگل کی آگ نہ صرف تیزی سے پھیل رہی ہے بلکہ اس نے Santa Barbara اور San Luis Obispo counties میں سیکڑوں گھرانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں، اور ہزاروں ایکڑ سرسبز و شاداب علاقے راکھ میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
آگ کی شدت
آگ نے Los Padres National Forest میں 72,000 سے زیادہ ایکڑ رقبےکو لپیٹ میں لے رکھاہے ، شعلے کا آغاز State Route 166 کے قریب چھوٹے چھوٹے چنگاریوں کے ایک سلسلے سے ہوا، جو Santa Maria کے قریب یکم اگست کو شروع ہوئی ، پریشان کن موسم، خشک حالات، اور تیز ہوائیں آگ کی شدت میں اضافہ کررہی ہیں

زخمی ہونے والے اور انفراسٹرکچر کا خطرہ
ایک ڈرائیور کو شدید جلنے کے زخم آئے اور اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو کنٹریکٹر بھی زخمی ہوئے جب ان کی گاڑی اُلٹی گئی ، تقریباً 460–450 ساختی ڈھانچے خطرے میں ہیں، جن میں گھروں کی بڑی تعداد شامل ہے

حفاظتی اقدامات
ہائی وے 166 بند ہے، اور Santa Maria اور New Cuyama کے درمیان راستے بند کر دیے گئے ہیں ، ریڈ کروس کے زیر اہتمام شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں
فضائی بوندیکاری جاری ہیں، لیکن سموگ کی موٹائی کی وجہ سے طیاروں کو مشکلات کا سامنا ہے

خشک موسم اور حرارت
کیلفورنیا کا موسم اس سال غیر معمولی طور پر گرم اور خشک رہا، جس سے جنگلات مزید حساس ہوگئے ہیں

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-01-20
لاہور (نمائندہ جسارت) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے مزید ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سابق امیدوار بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ اور دیگر رہنمائوں نے کہاکہ وہ پارٹی سے اپنا تعلق ختم کررہے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے لاہورپریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر حملہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں، غیر معمولی حالات میں احتجاجی ریلی نکالنا ایک غیر ذمے دارانہ اقدام تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریاست کو خطرہ ہو گا تو میری سیاست کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ریاست کے ساتھ سیاست نہیں ہو سکتی، مسلح جتھوں نے اسکول کے بچوں کی وین چھینی اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے واضح کیا کہ ریاست پر حملہ کر کے کوئی جماعت سیاست نہیں کر سکتی ،ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کے پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک لبیک پاکستان نے ملک میں پرتشدد احتجاج کیا تھا، جس کی پاداش میں پارٹی پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ اس سے قبل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے متعدد سابق ٹکٹ ہولڈرز جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کینٹکی، کارگو طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی
  • جموں قتل ِ عام اور الحاقِ کشمیر کے متنازع قانونی پس منظر کا جائزہ
  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
  • تعلیم ریاست کی ذمے داری
  • کیلیفورنیا میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز، لاکھوں ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کر دیا
  • نریندر مودی نے ووٹ چوری کرکے جنگل راج نافذ کردیا ہے، راہل گاندھی
  • سائنسدانوں کی نئی دریافت، مکڑی کی انوکھی نسل منظرعام پر آگئی
  • ریاست نئے مالیاتی معاہدے کی کھوج میں
  • کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
  • گلستان جوہر میں آگ بھڑک اُٹھی، درجنوں جھونپڑیاں، سامان اور موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر