چکوال:

چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ روڈ پر موضع بھلہ کے قریب تین موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 چکوال کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ محمد علی اور 22 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق موضع بھلہ سے ہے۔

زخمیوں میں بھی زیادہ تر افراد کا تعلق اسی گاؤں سے ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی  کی پاک افغان چمن  بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت 

سٹی 42: وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی نے  پاک افغان چمن  بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت  کی 

وزیرداخلہ  محسن  نقوی   نے دھماکے  میں  قیمتی  انسانی  جانوں  کےضیاع  پر  اظہار  افسوس  کیا،وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی  کا  جاں  بحق  افراد  کے  لواحقین  سے  دلی  ہمدردی  و  اظہار  تعزیت  کی ۔وزیرداخلہ  محسن  نقوی  کی  زخمیوں  کی جلد صحتیابی  کیلئے  دعا کی ۔

شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے

محسن  نقوی  نے کہا کہ تمام  تر  ہمدردیاں  جاں  بحق  افراد  کے  لواحقین  کے  ساتھ  ہیں۔ غمزدہ  خاندانوں  کے  دکھ  میں  برابر  کے  شریک  ہیں۔ معصوم  لوگوں  کو  نشانہ  بنانے  والے  درندے  کسی  رعایت  کے  مستحق  نہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: بم دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • ایکسائز کی نااہلی کے باعث 7000 موٹر سائیکلیں بند ہوئیں، بلوچستان بارگین ایسوسی ایشن
  • کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی  کی پاک افغان چمن  بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت 
  • چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
  • چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ؛ 5افراد جاں بحق 2 زخمی
  • کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان  جاں بحق، ایک زخمی
  • لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد