یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی بندش سے متاثر ملازمین کیلئے 20ارب روپے کا پیکیج لارہے ہیں، رانا تنویرحسین
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی بندش سے متاثر ہونے والے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کیلئے 20ارب روپے کا پیکیج لایا جارہا ہے،مستقل ملازمین اگر پیکیج لینا چاہتے ہیں تو وہ لے سکیں گے اگر کسی دوسرے ادارے میں ایڈجسٹ ہونا چاہتے ہیں تو انہیں ایڈجسٹ کیاجائے گا جبکہ سپیکر نے اس مسئلہ پر اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری نے نکتہ اعتراض پر یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ وزیر موصوف نے یہاں یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ بند نہیں ہورہا، حکومت اس کا جواب دے۔وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کے حوالے سے میں نے اس ایوان میں یقین دہانی کرائی تھی کہ یوٹیلیٹی سٹورز بند نہیں ہورہے، میں نے 6 ماہ قبل وزارت چھوڑ دی اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں کابینہ کی رائیٹ سائزنگ کے لئے کمیٹی بنائی گئی،اس نے اس کی بندش کا فیصلہ کیا۔پہلے مرحلہ میں خسارے میں چلنے والے سٹور بند کئے گئے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالا گیا۔تاہم مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے لئی20 ارب روپے کے قریب پیکیج دیا جارہا ہے ،جو مستقل ملازمین ہیں انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا اور جو پیکیج لینا چاہتا ہے اسے پیکیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کے ذریعے 20 ارب روپے کے رمضان پیکیج دینے کی بجائے ہم نے وزیر اعظم کی ہدایت پر مستحقین کو براہ راست کیش دی۔انہوں نے کہا کہ کیش سے وہ مرضی اور ضرورت کی چیزیں لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز بند کردئیے گئے ہیں ، ملازمین نے دھرنا دیا اور ان کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں ہونا چاہیے، اس کو مزید مستحکم بنایا جائے۔سپیکر نے وزیر کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں اجلاس کا اہتمام کریں۔نوید قمر نے کہا کہ ایوان میں کھڑے ہوکر کوئی یقین دہانی کرائی جاتی ہے اور پھر فیصلہ کچھ اور کیاجاتا ہے۔حفیظ الدین نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں 6 بار یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش نہیں کی جارہی۔یہ عوام مفاد کا معاملہ ہے اس کو بند نہیں ہونا چاہیے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس بارے میں اجلاس کا اہتمام کرتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یقین دہانی کرائی نے کہا کہ انہوں نے بند نہیں کی بندش
پڑھیں:
اپوزیشن کے ووٹ پر کی گئی ترمیم پائیدار نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ووٹ پر کی گئی ترمیم پائیدار نہیں ہوگی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر علی ظفر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کی اور 27ویں ترمیم سمیت دیگر امور پر بات کی۔
پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی میں مگر مسئلہ یہ ہے اپیل کس عدالت میں دائر کی جائے؟
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اپیل سپریم کورٹ میں کی جائے یا آئینی عدالت میں، اگر آئینی عدالت میں جائیں گے تو پھر فیصلہ مشکل ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ان 3 سینیٹرز کا تو نہیں پتا، سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں ووٹ دیا، اپوزیشن کے ووٹ پر ترمیم کی جا رہی ہے، یہ پائیدار نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کرکے اگر حکومت ووٹ لیتی ہے تو ترمیم کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہے، غلطی کا احساس ہوگیا ہے، اب سینیٹرز کی نامزدگی دیکھ بھال کر کریں گے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ دنیا کہ کسی آئین میں نہیں کہ قتل یا چوری پر اس لیے کارروائی نہ ہو کہ کرنے والا صدر مملکت رہا ہو۔